سفاری پارک کی ہتھنی “ملکہ” کیا واقعی بیمار ہے ۔۔؟؟

سفاری پارک کی ہتھنی “ملکہ” کیا واقعی بیمار ہے ۔۔؟؟

21 views

گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر سفاری پارک کی ہتھنی کے بیمار ہونے کی خبریں تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس میں ہتھنی ملکہ کے حوالے سے کہا جارہا تھا کہ وہ سخت بیمار ہے اور چلنے پھرنے سے قاصر ہے ۔

صبحین عماد

ذرائع کی خبروں کے مطابق کراچی میں پڑنے والی سردیوں کی وجہ سے ہتھنی کےپاؤں کی جلد شدید متاثر ہوئی، انتظامیہ سردیوں میں ہتھنی کی صحیح دیکھ بھال نہ کرسکی ، جس کے نتیجے میں ہتھنی کی ایڑیاں پھٹ گئیں ہیں، اور اسے چلنے میں سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکہ نامی ہتھنی دیر تک اپنے پنجرے میں ایک ہی مقام پر کھڑے ہوکر وقت گزارنےلگی ہے

سخت زمین سے بچانے کیلئے نرم مٹی ہاتھی کےچلنے کے مقامات پر بچھائی جاتی ہے، اس کے علاوہ سفاری پارک میں تاحال ہاتھیوں کی اس جوڑی کےلیےکوئی انتظامات نہیں ہے۔

اسی حوالے سے راوا کی ٹیم نے سفاری پارک کا خصوصی دورہ کیا اور انتظامیہ سے ملاقات کی تاہم سونو اور ملکہ سے بھی ملاقات کی جس  کو دیکھ کر اندازہ ہوا کہ ہتھنی ملکہ کے حوالے سے گردش ہوبے والی خبریں بے بنیاد ہیں ۔

Type a message

راوا کی ٹیم نے خصوصی دورے میں خاص طور پر اس جگہ کا دورہ بھی کیا جہاں ہاتھیوں کے اس جوڑے کو رکھا گیا ہے وہاں موجود سونو اور ملکہ بظاہر صحت مند اور خوشباش نظر آئے۔

وہاں موجود دونوں کی دیکھ بھال کرنے والے مہاوت سے راوا نے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ سونو اور ملکہ دونوں ہی بلکل ٹھیک اور خوش ہیں کھیل کود میں بھی بلکل فٹ ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم روز دونوں کو یٹرولیم جیلی دن میں 2 بار لگاتے ہیں

وہاں موجود سونو اور ملکہ نے بھی خوب کرتب دکھائے  اور پھل سبزیاں بھی کھائیں۔

وہاں موجود جانوروں کے ڈسپنسر زلفقار سے راوا نے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ ہم روزانہ ہی ان کا چیک آپ کرتے ہیں جبکہ بڑے ڈاکٹر ہفتے میں ایک بار آکر مکمل معائنہ کرکے جاتے ہیں

خیال رہے کہ ملکہ اور سونو ہاتھی پاکستان کی واحد جوڑی ہیں

کیا آپ جانتے ہیں ہاتھی کی خصوصیات۔۔؟؟

ہاتھی ایک دیو قامت ممالیہ جانور ہے اور جسامت کے لحاظ سے دیگر جانوروں سے بڑا ہے۔

 ہاتھی کی تین اقسام پائی جاتی ہیں افریقی بش ہاتھی،افریقی ہاتھی اور ایشائی ہاتھی۔

ہاتھی کی اوسط عمر ستر سال ہوتی ہے، مگر کچھ ہاتھی طویل عمر بھی پاتے ہیں۔ ہاتھی کی کھال ایک انچ موٹی ہوتی ہے۔

ہاتھی ایک دوسرے سے اپنے پاؤں کے کھروں سے رابطہ کرتے ہیں اور بہت سے خطرات کے بارے میں ایک دوسرے کو آگاہ بھی کرتے ہیں۔

ہاتھی کے کان ہوتے تو بہت بڑے ہیں.لیکن اس کے باوجود ان کی سننے کی صلاحیت بہت کمزور ہوتی ہے۔

ان کی بڑی سونڈ کی وجہ سے ان کی سونگھنے کی صلاحیت بہت تیز ہوتی ہے.

سونڈ کے ذریعےبہت وزنی چیزیں اٹھاسکتا ہے۔ درختوں کے بڑے بڑے تنے اٹھالیتا ہے۔

ان کی دیکھنے کی صلاحیت تیز ہوتی ہے۔

وہ اپنے بچوں کے بارے میں بہت حساس ہوتے ہیں۔

 ہاتھی کے بچے کا پیدائشی وزن120 کلو ہوتا ہے جو عمر کے ساتھ بڑھتے ہوئے 12000کلو تک جا پہنچتا ہے۔

ہاتھی کا پسندیدہ کھانا گنا ہے، مگر اس کے ساتھ ہاتھی دیگر پھل،سبزیاں اور گھاس بھی شوق سے کھاتاہے۔

ہاتھی کے دانت نوکیلے اورتیز ہوتے ہیں اور ان کی قیمت لاکھوں میں ہوتی ہے

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *