چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی الپائین اسکی کپ گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے نام

چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی الپائین اسکی کپ گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے نام

11 views

پی اے ایف  اسکی ریزورٹ نلتر میں منعقد حالیہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی الپائین اسکی کپ میں وقار جونیئر کی سلالم اور جائینٹ سلالم کیٹیگریز میں شاندار کاردگردگی کی بدولت گلگت  بلتستان اسکاؤٹس نے الپائین اسکی کپ جیت لیا۔

وہ دونوں کیٹیگریز میں بھرپور فارم میں نظر آئے اورایک طلائی اور ایک چاندی کا تمغہ اپنے نام کرا لیا۔ سلالم کیٹیگری میں سابقہ اولمپئین پاک فضائیہ کے محمد عباس نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے طلائی تمغہ جیت لیا۔ اسی کیٹیگری میں گلگت  بلتستان اسکاؤٹس کے وقار جونیئر نے چاندی جبکہ پاک آرمی کے نور محمد نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

جائینٹ سلالم کیٹیگری میں گلگت  بلتستان اسکاؤٹس کا پلہ بھاری رہا جس میں وقار جونیئر کے طلائی تمغے کے علاوہ چاندی اور کانسی کے تمغے بھی گلگت  بلتستان اسکاؤٹس کے سجاد احمد اور وقار عظیم نے اپنے نام کر لئے۔

واضح رہے کہ پاک  فضائیہ،پاک آرمی، گلگت  بلتستان اسکاؤٹس، سوات، پنجاب،  بلوچستان، سندھ، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، ہائیر ایجوکیشن، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور الپائن کلب کی ٹیموں نے اس ایونٹ میں شرکت کی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *