گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 716 کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے:وزیراعلی سندھ

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 716 کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے:وزیراعلی سندھ

10 views

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں12 مریض انتقال کرگئے جبکہ 716نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور775 افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں6380نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 716نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 11.2 فیصد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12مریضوں کے انتقال سے اموات کی مجموعی تعداد 3855ہوگئی ہےجوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اب تک2605251 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور239186کیسز سامنے رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید775مریض صحتیاب ہو ئے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 216920 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا90.6 فیصد ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت18411 مریض زیر علاج ہیں جن میں 17434گھروں میں ،13آئسولیشن سینٹرز میں اور964مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ 877مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 89مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ 716نئے کیسز میں سے630 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 219، ضلع جنوبی 171، ضلع کورنگی 102 ، ضلع وسطی 58، ضلع غربی 41 اورضلع ملیرمیں سے39 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، اسی طرح حیدرآباد37، جامشورو اور سکھر10-10، لاڑکانہ3، خیرپور، گھوٹکی ، میرپورخاص، سانگھڑ اور ٹھٹھہ میں سے 1-1 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی تاکید کی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *