بھارتی اداکار سشانتھ سنگھ کی 35 ویں سالگرہ ۔۔۔

بھارتی اداکار سشانتھ سنگھ کی 35 ویں سالگرہ ۔۔۔

33 views

بھارتی اداکار سشانتھ سنگھ کی آج 35ویں سالگرہ منائی جارہی ہے

صبحین عماد

ایک ابھرتا ستارہ جو شاید آسمان پر چار چاند لگا دیتا اگر مہلت ملتی زندگی وفا کرتی تو کامیابی قدموں کو چوم لیتی وہ جو پتھروں سے ٹکراتے تھے ، دریاؤں کے سینے کو چیر دیتے تھے ، اور جو بہتر طور پر جانتے تھے کہ زندگی میں ، سب سے زیادہ اہمیت زندگی کی ہے ۔

Sushant Singh Rajput tops Yahoo's Most Searched Personality list for 2020 - DTNext.in

زندگی ، جسے ہر طور پر قائم رکھنا ہے ۔ زندگی ، جسے جنگ اور بیماریوں سے فتح کرنا ہے لیکن ہم حبس ، گھٹن ، قید سے گھبرا کر خود کشی کر رہے ہیں ایسے ہی تو ایک چمکتے ستارے نے بھی زندگی سے تھاک ہار کہ اپنے کندھوں سے یہ بوجھ بھی اتار دیا اپنے ہی ہاتھوں سے اپنی ہی سانسیں روک دیں۔

KRK announces he would produce biopic on Sushant Singh Rajput

 سشانتھ سنگھ راجپوت نے تو زندگی کو خیرآبد کہہ دیا لیکن آج ان کی 35ویں سالگرہ ان کے مداح منا رہے ہیں سومجی رابطے کی ویب ساءٹ پر سشانتھ سنگھ راجپوت کا ہیش ٹیگ ٹاک ٹرینڈ زیر گردش ہے ۔

سوشل میڈیا صارفین کے علاوہ بالی وڈ اداکاروں نے بھی سشانت سنگھ کے لیے پیغامات پوسٹ کیے

رمیش بالا نے ٹویٹر پر لکھا کہ آج سشانتھ سنگھ کی 35ویں سالگرہ ہے ،بہت جلدی چلے گئےتم لیکن ہمیشہ ہماری یادوں میں زندہ رہو گے ،امید ہے ہے کہ اب تم سکون اور خوش ہوگے جہاں بھی ہو ۔

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے بھی لکھا کہ سشانتھ سنگھ تمہیں لوگوں نے آگے آنے سے روکا ،تمھیں حراساں کیا گیا کتنی ہی بار تم نے مدد مانگی مجھے افسوس ہے کہ میی اس وقت تمھاری مدد نہیں کرسکی ،کاش تم یہ سب سنبھال سکتے یہ اذیت سہہ پاتے کاش۔

منوج تیواری نے بھی ایک تصویر شءیر کرتے ہوئےلکھا کہ سالگرہ مبارک تم ہمیشہ یاد رہوگے اپنے اچھے کام کی وجہ سے

یاد رہے کہ 35سالہ بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت گزشتہ سال 14 جون کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے سی بی آئی، ای ڈی اور این سی بی اس معاملے کی تحقیقات میں لگے ہوئے ہیں۔

Sushant Singh Rajput death: BJP MLA Narayan Rane makes a sensational claim | Mumbai News Updates

سشانت سنگھ کیس میں اداکارہ ریا چکرورتی کو گرفتار کیا گیا تھا، وہ تقریباً ایک ماہ تک جیل میں رہی جس کے بعد ممبئی ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہا کردیا تھا۔

Rhea Chakraborty visits Cooper Hospital to see Sushant Singh Rajput for the last time : Bollywood News - Bollywood Hungama

 

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *