راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
دہشت گردوں کی روح پر لرزا طاری کردینے والے پولیس ڈیپارٹمنٹ کے انکاؤنٹر اسپیشلسٹ کہلائے جانے والے سندھ پولیس کے شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم کی زندگی پر بننے والی فلم’’چوہدری‘‘ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔
صبحین عماد
شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم کراچی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے وہ بہادر آفیسر تھے جو دہشت گردوں کی روح پر لرزا دیتے تھے ۔ اُن کی بہادری اور دلیری کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اُن کے گھر پر ہونے والے حملے کے بعد بھی انہوں نے دہشت گروں کے خلاف اعلان جنگ کیا تھا۔ اس موقع پر اُن کا تاریخی جملہ ’دہشت گردوں نے شیر کے منہ میں ہاتھ دینے کی کوشش کی ہے‘ مشہور ہوا تھا۔
کراچی میں امن کے لیے شہید چوہدری اسلم کی بے مثال خدمات کو بھلایا نہیں جاسکتا۔ پولیس کے شیر کہلائے جانے والے چوہدری اسلم کا ایک منفرد ہی انداز تھا اپنی بہادری اور دیدہ دلیری سے ہی دہشت گرد کانپ آٹھتے تھے ۔ انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اُن کی ابتدائی زندگی سے لے کر شہادت تک کے سفر پر ایک فلم بنائی جارہی ہے جس کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔
معروف ہدایت کارعظیم سجاد کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’چوہدری‘ میں شہید چوہدری اسلم کا کردار طارق اسلام خان ادا کر رہے ہیں۔ جب کہ دیگر کرداروں میں معروف اداکار ارباز خان، اصفر مانی، شمعون عباسی، عدنان شاہ ٹیپو اور معروف ماڈل زارا عابد شامل ہیں۔ جب کہ نیہالاج فلم کی پروڈیوسر ہیں۔ فلم کی کہانی ذیشان جنید نے تحریر کی ہے۔
واضح رہے کہ دہشت گردوں کے لیے خوف کی علامت سمجھے جانے والے شہید چوہدری اسلم 9 جنوری کو لیاری ایکسپریس وے پر دہشت گروں کے حملے میں شہید ہو گئے تھے۔ ’لاج پروڈکشن‘ کے بینر تلے بننے والی فلم ’چوہدری‘ 2021 میں ریلیز کیے جانے کی توقع ہے
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
Biden overturns Trump ban on many green card applicants rava.pk/ur/2021/02/26/biden-ov… #Biden #Trump #JoeBiden #GreenCard… twitter.com/i/web/status/13651…
When will the moon of Ramadan and Eid al-Fitr appear in Saudi Arabia? rava.pk/ur/2021/02/26/when-wil… #SaudiArabia #Moon… twitter.com/i/web/status/13651…
The Prime Minister of Armenia fired the Chief of the Armed Forces rava.pk/ur/2021/02/26/the-prim… #Armenia #Azerbaijan… twitter.com/i/web/status/13651…
Rise in Popularity of donkey meat and milk in India rava.pk/ur/2021/02/26/rise-in-… #India #Donkey #Meat #milk… twitter.com/i/web/status/13651…
Operation Swift Retort: testament to the capabilities of the PAF rava.pk/news/paf-operation-swi… #DependableMirage… twitter.com/i/web/status/13651…
Your email address will not be published. Required fields are marked *