راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دینے والے بھارت چینی افواج کے آگے بے بس ہوگیا، بھارت اور چین کے درمیان سرحد پر ایک بار پھر جھڑپیں ہوئی ہے جس میں دونوں طرف متعدد فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
غانیہ نورین
گیڈر بھبکیاں اور جنگی جنون میں مبتلا بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے، پاک چین دوستی مودی سرکار کی آنکھوں میں کھٹکنے لگی،بھارت اختلافات کو مختلف تنازعات میں بدلنے کی بھونڈی سازشیں کرنے پر اتر آیا ہے۔
بھارت نے بھارتی اور چینی فوجیوں کی متنازع سرحدی علاقے سکم پر تازہ جھڑپوں کا دعویٰ کیا ہے جس میں دونوں اطراف کے متعدد فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق انڈین فوج کے ذرائع نے بتایا کہ یہ تازہ جھڑپ گذشتہ ہفتے سکم ریاست میں نکولا کے مقام پر ہوئی۔
اے پی پی کے مطابق بھارتی میڈیا نے فوجی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں طرف ہلاکتیں ہوئی ہیں، تاہم بھارتی فوج نے جھڑپوں کا اہم ناقرار دیتے ہوئے بیان دیا ہے کہ معمولی جھڑپ ہوئی ہے جس کے بعد مقامی کمانڈرز نے معاملے کو سنبھال لیا ہے۔
دوسری جانب حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ جھڑپ میں بھارت کے صرف 4 فوجی زخمی ہوئے ہیں جبکہ چین کے متعدد فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
بھارتی فوجی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چین کی پیٹرولنگ ٹیم نے بھارت میں دراندازی کی کوشش کی تھی جس پر بھارتی افواج نے فوری ایکشن لیتے ہوئے چینی فوج کو واپس بھیج دیا۔
خیال رہے کہ بھارت اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی کئی برسوں سے جاری ہے ، گزشتہ سال جون میں بھی جون میں وادی گلوان میں ایک جھڑپ کے نتیجے میں کم از کم 20 انڈین فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ چین نے اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا تھا کہ اس کے کتنے فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے تھے۔
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
Biden overturns Trump ban on many green card applicants rava.pk/ur/2021/02/26/biden-ov… #Biden #Trump #JoeBiden #GreenCard… twitter.com/i/web/status/13651…
When will the moon of Ramadan and Eid al-Fitr appear in Saudi Arabia? rava.pk/ur/2021/02/26/when-wil… #SaudiArabia #Moon… twitter.com/i/web/status/13651…
The Prime Minister of Armenia fired the Chief of the Armed Forces rava.pk/ur/2021/02/26/the-prim… #Armenia #Azerbaijan… twitter.com/i/web/status/13651…
Rise in Popularity of donkey meat and milk in India rava.pk/ur/2021/02/26/rise-in-… #India #Donkey #Meat #milk… twitter.com/i/web/status/13651…
Operation Swift Retort: testament to the capabilities of the PAF rava.pk/news/paf-operation-swi… #DependableMirage… twitter.com/i/web/status/13651…
Your email address will not be published. Required fields are marked *