راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
غسل کرنے سے بیمار ہوجاؤں گا، یہ ماننا ایران کے 83 سالہ آموں حاجی شخص کا جو اکیسویں صدی میں تمام تر آسائیشوں کے باوجود خانہ بدوش کی زندگی گزار رہا ہے۔
غانیہ نورین
تاریخ کے اوراق کو اگر پلٹ کر دیکھیں تو پہلے کے دور کے انسانوں کے احوال سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ جنگلوں میں رہتے تھے جہاں جنگلی جانور کے کچے گوشت اور درختوں کے پتوں پر انکا گزارا ہوتا تھا۔ پہاڑوں پر بنے غار انکے گھر ہوتے تھے جبکہ وہ ہر لحاظ سے تہذیب و تمدن سے کوسوں دور تھے۔
مگر آج بھی اکیسویں صدی میں تمام تر آسائیشوں کے باوجود اپنے قدیم آباء واجداد کی روایات کو یکسر ختم نہیں ہونے دیا بلکہ آج بھی انھیں زندہ کیا ہوا ہے۔
یہاں بات ہورہی ہے ایران سے تعلق رکھنے والے 83 سالہ آموں حاجی کی جس نے پہاڑوں میں بنے قبر نما گڑھے میں اپنی آرام گاہ بنائی ہوئی ہے۔
انکا کوئی مخصوص اور مسقتل ٹھکانا نہیں ہے ، گاؤں اور دیہات کے لوگوں نے ان کے لیے اینٹوں کا ایک جھونپڑا بنوا کے دیا ہے جو ایک قبر نما گڑھے کی طرح دیکھتا ہے،جو کہ اندر سے تنگ اور مکمل طور پر تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے۔
آمو حاجی جانوروں کے گوبر سے بنے اوپلوں کے دھویں کو سگریٹ کے طور پر استعمال کرتے اور اس کے کش سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔وہ مرداروں کا گوشت کھاتے ہیں۔
آموں حاجی اکثر گاڑیوں کے ٹوٹے شیشوں میں اپنی شکل دیکھتے ہیں ، سر اور داڑھی کے بال بڑے ہوجانے کی صورت میں قینچی سے تراش خراش کرنے کے بجائے آگ سے جلاکر چھوٹا کرلیتے ہیں جبکہ سرد موسم سے بچنے کے لیے گرم ٹوپی اور ہیلمٹ پہنتے ہیں۔
یہ سب ان کے جنگلی پن کی نشانیاں ہیں مگر ان میں ایک خاص بات یہ ہے کہ وہ 65 سالوں سے بغیر نہائے اپنی زندگی بسر کررہے ہیں، انکا ماننا ہے کہ وہ نہانے اور پاک ہونے سے بیمار پڑجائیں گے۔یہی وجہ ہے کہ آموں حاجی کو دنیا کا سب سے گندا ترین شخص قرار دیا گیا ہے۔
خانہ بدوشی جیسی زندگی گزارنے والے 83 سالہ آموں حاجی اب بھی سچی محبت کی تلاش میں ہیں ، البتہ ان کی شرط ہے کہ اگر کوئی عورت انہیں پسند کرتی ہے تو اس کو ان کی اسی حالت اور شخصیت کو قبول کرنا ہوگا۔
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
Biden overturns Trump ban on many green card applicants rava.pk/ur/2021/02/26/biden-ov… #Biden #Trump #JoeBiden #GreenCard… twitter.com/i/web/status/13651…
When will the moon of Ramadan and Eid al-Fitr appear in Saudi Arabia? rava.pk/ur/2021/02/26/when-wil… #SaudiArabia #Moon… twitter.com/i/web/status/13651…
The Prime Minister of Armenia fired the Chief of the Armed Forces rava.pk/ur/2021/02/26/the-prim… #Armenia #Azerbaijan… twitter.com/i/web/status/13651…
Rise in Popularity of donkey meat and milk in India rava.pk/ur/2021/02/26/rise-in-… #India #Donkey #Meat #milk… twitter.com/i/web/status/13651…
Operation Swift Retort: testament to the capabilities of the PAF rava.pk/news/paf-operation-swi… #DependableMirage… twitter.com/i/web/status/13651…
Your email address will not be published. Required fields are marked *