دنیا کی مہنگی ترین طلاقیں،بیویاں مالا مال ہوگئیں

دنیا کی مہنگی ترین طلاقیں،بیویاں مالا مال ہوگئیں

137 views

دنیا کی مہنگی ترین طلاقیں ، پڑھ کر عجیب لگا نا؟؟؟کہ بھئی دنیا کی مہنگی ترین شادیاں تو سنی ہے مگر مہنگی ترین طلاقوں کے بارے میں پہلی مرتبہ دیکھ رہے ہیں۔

غانیہ نورین

یقیناً طلاق کو دنیا بھر میں ایک برا عمل سمجھا جاتا ہے مگر اس جہاں میں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جھنوں نے طلاق جیسے ناگوار عمل کو اپنی بیویوں کے لیے خوشگوار عمل بنادیا ہے،طلاق ہونے سے دونوں کی راہیں تو جدا ہوئی لیکن اس فیصلے نے دوسرے فریق کو مالا مال کردیا ہے۔

آج ہم آپ کو ایسے ہی کچھ جوڑے کے بارے میں بتائیں گے جھنوں نے اپنی بیویوں کو مہنگی ترین طلاقیں دیں۔

1۔ ایمازون کے بانی جیف بیزوس اور میکینزی

دنیا کی مہنگی ترین طلاقوں میں سب سے مہنگی طلاق ایمیزون کے بانی جیف بیزوس نے دی، معروف آن لائن کمپنی ’’ایمیزون‘‘ کے بانی اور عالمی ارب پتی جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ میکینزی نے شوہر سے علیحدگی کے دوران حاصل کی گئی نصف دولت عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Image result for jeff bezos and mackenzie

میکینزی نے شوہر سے طلاق کے بعد 37 )سینتیس) ارب ڈالر کی رقم حاصل کی تھی۔ جیف بیزوس اور اس کی اہلیہ میکینزی کے درمیان 5 اپریل 2019 کو علیحدگی ہو گئی تھی۔

جیف بیزوس اور میکینزی 25سال تک رشتہ ازدواج میں منسلک رہے، طلاق کے بعد میکینزی کا شمار دنیا کی امیر ترین خواتین میں کیا جاتا ہے۔

2۔ Alec Wildenstein اور  Jocelyn Wildenstein

Image result for 2۔ Alec Wildenstein  Jocelyn Wildenstein

دنیا کی دوسری مہنگی ترین طلاق 1999 (انیس سو ننانوے) میں فرانسیسی نژاد امریکی بزنس مین اور آرٹ ڈیلرایلک ولڈاسٹین نے اپنی بیوی جائسلن کو دی،ان کا بندھن 21 سال قائم رہا۔ جائسلن نے علیحدگی کے بعد اپنے شوہر سے 3 ارب 80 کروڑ ڈالر حاصل کیے۔

3۔ Bernie and Slavica Eccelstone

Image result for 4. Bernie and Slavica Ecclestone

پھر باری آتی ہے برٹش کاروباری شخص بیرنی اور کروشیا کی ماڈل سلیویکا اکلسٹون کی ۔ انکی شادی 24 سال تک چلتی رہی اس کے بعد انہوں نے 2009 میں طلاق دے دی ۔ چھ فٹ لمبی ماڈل اور لڑکا 4۔5 فٹ لمبے بزنس مین کی دو بیٹیاں بھی ہیں ۔ سلیویکا نے بیرنی کو طلاق دیتے ہوئے اسے 1 بلین سے 2۔1 بلین ڈالر دیئے۔

4۔ Rupert and Anna Murdoch

پھر ہم آتے ہیں امریکی بزنس مین رابرٹ اور اینا مرڈوچ پر ۔ انکی شادی 32 سال کے عرصے پر محیط ہے اور 32 سال ساتھ گزارنے کے بعد رابرٹ نے اینا کو 1999 (انیس سو ننانوے) میں طلاق دے دی ۔

Image result for Rupert and Anna Murdoch

رابرٹ نے اینا کو 7۔1 بلین ڈالر کے اثاثے دیئے اور ساتھ میں 110 ملین کیش یعنی نقد رقم بھی دی ۔

ایک دلچسپ بات یہاں بتاتی چلوں کہ دونوں کی طلاق کے صرف 17 دن بعد ہی رابرٹ نے 30 سالہ فلم ساز وینڈی ڈنگ سے شادی کرلی تھی کیونکہ ان دونوں کا پہلے سے افیئر تھا۔

5۔ Stephen and Elaine Wynn

Image result for Stephen and Elaine Wynn

دنیا کی چھٹی مہنگی ترین طلاق لاس ویگاس کے کسینو کے مالک اسٹیفن اور ایلین وائن کے درمیان ہوئی۔ سٹیفن اور ایلین کی شادی 1963 (انیس سو تریسٹھ) میں ہوئی جب وہ کالج میں پڑھتے تھے اور ان کی شادی تقریبًا 20 سال تک رہی انہوں نے اپنی شادی بچانے کی بہت کوشش کی لیکن وہ کامیاب نا ہو سکے اور 1986 (انیس سو چھیاسی) میں ایک دوسرے سے علیحدہ ہو گئے لیکن پھر طلاق کے پانچ سال بعد انہوں نے دوبارہ شادی کر لی لیکن وہ اس مرتبہ پھر سے شادی کو آگے نا بڑھا سکے اور بالآخر 2009 میں ایک بار پھر طلاق کے کاغذات پر دستخط کر کے ہمیشہ کے لیئے ایک دوسرے سے الگ ہو گئے ۔

2010میں ان کی اہلیہ نے اسٹیفن سے ایک ارب ڈالر وصول کیے۔

6۔ عدنان خشوگی اور اہلیہ سنورایا ڈالی

1974(انیس سو چوہتر) میں دنیا کی ساتویں مہنگی ترین طلاق سعودی عرب کے اسلحہ ڈیلر عدنان خشوگی اور ان کی برطانوی اہلیہ سندرا ڈالی کے درمیان ہوئی، ادنان اور سورایا کی شادی 1961 (انیس سو ایکسٹھ) میں ہوئی اور اس وقت سورایا صرف 15 سال کی تھی ان کے پانچ بچے ہیں اور تقریبًا تیرہ سال گزرنے کے بعد 1974 (انیس سو چوہتر) میں ادنان نے سورایا کو طلاق دے دی اور اس سے علیحدگی اختیار کر لی لیکن طلاق دینے سے پہلے اس نے اپنی بیوی کو 874 (آٹھ سو چوہتر) ملین ڈالر دیئے ۔

Image result for adnan khashoggi and soraya khashoggi

سالوں گزر جانے کے بعد انکی بیٹی پیٹرینا خاشوگی کا جب ڈی این اے ٹیسٹ ہوا تو اس وقت پتہ چلا کہ ادنان تو اسکا باپ تھا ہی نہیں بلکہ وہ جوناتھن ایتکن کی بیٹی تھی جس سے سورایا کا افیئر چل رہا تھا ۔

7 ۔ Dmitry Rybolovlev and Elena

Image result for Dmitry Rybolovlev and Elena

دنیا کی آٹھویں مہنگی ترین طلاق روس کے تاجر اور Investor 2014میں ڈے مائی ٹرائی ڈیبولو ویلو اور علینہ کے درمیان604ملین ڈالر میں ہوئی۔

8۔ Craig McCaw and Wendy McCaw

Image result for Craig McCaw and Wendy McCaw

1997 (انیس سو ستانوے) میں نویں مہنگی ترین طلاق سیل فون صنعت کے بانی کریگ میککا اور نیوز پیپر پبلشر ونڈی میککا کے درمیان 460(چارسوساٹھ) ملین ڈالر میں ہوئی۔

9۔ Mel Gibson and  Robyn Moore Gibson

دنیا کی دسویں مہنگی ترین طلاق ہالی وڈ اداکار مل جبسن اور روبائن مور کے درمیان ہوئی۔ 2006میں طلاق کے بعد اہلیہ کو 425 (چار سو پچیس) ملین ڈالر وصول ہوئے۔

Image result for Mel Gibson and  Robyn Moore Gibson

دونوں کے درمیان 26 سال تک ازدواجی بندھن برقرار رہا ۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *