psl 4 808x454

پی ایس ایل افتتاحی تقریب: پاک ترک دوستی میں نئے باب کا اضافہ

96 views

پی ایس ایل اور استنبول ، پاک ترکی تعلقات کی ایک اور کڑی سامنے آگئی، پاکستان کرکٹ نے بورڈ رواں سال 2021 کی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی افتتاحی تقریب استنبول میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غانیہ نورین

ترک میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کے خصوصی نغمے کے فنکار نصیبو لال، آئمہ بیگ اور ینگ سٹنرز استنبول میں لائیو پرفارم کریں گے۔

جب پاکستان کرکٹ بورڈ سے اس فیصلے کے بارے میں پوچھا گیا تو پی سی بی نے اس خبر کی نہ ہی تصدیق کی اور نہ ہی انکار کیا۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کی افتتاحی تقریب کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد نہیں کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق استنبول میں ہونے والی افتتاحی تقریب کی ریکارڈنگ 20 فروری کو پاکستان ٹیلی ویژن سے نشر کی جائے گی۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل سیزن 6 کا آغاز 20 فروری کو کراچی میں ہوگا، پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *