بٹ کوائن کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، نیا ریکارڈ قائم

بٹ کوائن کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، نیا ریکارڈ قائم

66 views

کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت میں ہوشربا اضافے کے بعد نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، بٹ کوائن کی قیمت پہلی مرتبہ 50 ہزار ڈالر سے زائد ہوگئی۔

غانیہ نورین

الیکڑک کاریں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے بٹ کوائن کو خریدنے کے بعد اس کی قیمت کو آسمانوں تک پہنچادیا ہے، ڈیجیٹل کرنسی کے طور پر استعمال ہونے بٹ کوائن کی قیمت پہلی بار 50 ہزار ڈالر کی حد کو عبور کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز میں کو یورپین ٹریڈنگ کے دوران بٹ کوائن کی قیمت 50 ہزار پانچ سو 47 ڈالر اور 70 سینٹ تک جا پہنچی جو بعد میں 49 ہزار دو سو 13 ڈالر اور 54 سینٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔

یعنی اس وقت بٹ کوائن کی قیمت پاکستانی روپے کے حساب سے 80 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔

بٹ کوائن ڈیجیٹل دور کی ایک ایسی جہت ہے جس کا تصور کبھی بھی نہیں کیا جاسکتا ہے ، ٹریڈنگ سے وابستہ ماہرین کی بٹ کوائن کی جانب بڑھتی دلچسپی اس کی قدر میں روز با روز اضافہ کررہی ہے، رواں سال کے آغاز سے اب تک اس کرپٹو کرنسی کی قیمت میں 75 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں: کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کا مستقبل کیا ہے؟؟ 

خیال رہے کہ چند دن قبل معروف امریکی الیکٹرک کار کمپنی ٹیسلا نے 1.5 بلین ڈالر مالیت کے بٹ کوائن خریدے تھے، نہوں نے اعلان کیا کہ ٹیسلا نے جنوری میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی کرپٹوکرنسی بٹ کوائن خریدی ہے۔

ٹیسلا کے اعلان کے بعد بٹ کوائن  کی قدر میں 17 فیصد دیکھا گیا جس کے بعد اس کی قیمت 46 ہزار 700 ڈالر سے زائد (تقریباً 75 لاکھ روپے) تک پہنچ گئی۔ ٹیسلا نے امید دلاتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وہ کاغذ کی کرنسی کے استعمال میں کمی کی کوشش کررہی ہے اور مستقبل میں وہ بٹ کوائن کو کرنسی کے طور پر قبول کرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کا بڑا اعلان ،بٹ کوائن کی قدر میں بھی اضافہ

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *