بل گیٹس نے ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی مخالفت کردی

بل گیٹس نے ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی مخالفت کردی

45 views

دنیا کے تیسرے امیرترین شخص اور مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس نے ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسی کی سخت ترین مخالفت کردی، انہوں نے بٹ کوائن سے جلد از جلد چھٹکارا پانے کا مشورہ دے دیا۔

غانیہ نورین

اکیسویں صدی میں جہاں دنیا کی امیر ترین شخصیات اور نامور سرمایہ کار دیجیٹل کرنسی کے پیچھے بھاگ رہے ہیں، کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کررہے ہیں وہیں مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس نے دیجیٹل کرنسی کی سخت مخالفت کردی ہیں۔

انہوں نے امریکی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایلون مسک کے مقابلے میں بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسی کے حامی نہیں ہے، جس طرح آج کی دنیا میں کرپٹوکرنسی کام کرتی ہے، اس سے مخصوص مجرمانہ سرگرمیوں کا موقع ملتا ہے اور بہتر ہے کہ اس سے نجات حاصل کرلی جائے۔

انہوں نے کہا ‘مجھے ممکنہ طور پر حیاتیاتی ہتھیاروں کے بارے میں کہنا چاہیے، وہ بہت بری چیز ہے، ہمیں اس قسم کی ٹیکنالوجی کی ضرورت نہیں’۔

نجی میڈیا کے مطابق ماضی میں بھی بل گیٹس کہہ چکے ہیں کہ بائیو ٹیررازم ایک بڑا خطرہ ہے اور انسانیت کے لیے بہت بڑا سانحہ ثابت ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں الیکڑک کاریں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا ، جس کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں ریکارڈ توڑ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کا بڑا اعلان ،بٹ کوائن کی قدر میں بھی اضافہ

معاشی شعبے سے وابستہ کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ کرپٹو کرنسی ہی مستقبل کی کرنسی ہے یعنی ہم اب لیگل ٹینڈر سے نکل کر ڈیجیٹل کرنسی کے دور کی طرف جارہے ہیں، مگر یہاں یہ بات صرف بٹ کوائن کی حد تک نہیں بلکہ دیگر کئی ڈیجیٹل کرنسیاں بھی متعارف کروائی جارہی ہے، جبکہ بٹ کوائن کی قدر بھی اتار چڑھاؤ کا شکار ہوسکتی ہے۔

تاہم اسے برقرار رکھنے کے لیے مستحکم منصوبہ بندی کی ضرورت ہے تاکہ وہ ہمارے رائج بیکنگ سسٹم کے مطابق ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں: کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کا مستقبل کیا ہے؟؟

 
مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *