لاہوربمقابلہ کوئٹہ:کہیں غصہ توکہیں یادگار لمحات، ٹوئٹرپربھی میمزکی برسات

لاہوربمقابلہ کوئٹہ:کہیں غصہ توکہیں یادگار لمحات، ٹوئٹرپربھی میمزکی برسات

74 views

کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ میں سنسنی خیز میچوں کا سلسلہ جاری ہے مگر پی ایس ایل کا ہر میچ کرکٹ شائقین کے لیے یادگار لمحات اور میجیکل مومنٹس بھی ساتھ چھوڑ جاتے ہیں۔

غانیہ نورین

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں گزشتہ روز لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئی جہاں سنسنی خیز مقابلے کے بعد قلندرز نے جیت اپنے نام کی جبکہ کوئٹہ اپنے دوسرے میچ میں بھی کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہا ۔

مزیدپڑھیں: پی ایس ایل 6: حفیظ کا لاٹھی چارج ، سرفراز الیون قلندرز کے آگے ڈھیر

میچ کے دوران کھلاڑیوں کی مستی اور خوشگوار لمحات نے میچ کو جہاں دلچسپ بنایا وہیں کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ناراض دکھائی دیے اور اسکواڈ پر اپنا غصہ اتارتے رہے۔

میچ میں ایک طرف قلندرز کے محمد حفیظ نے چھکے چوکوں کی برسات کی تو دوسری طرف سرفراز احمد باولرز پر برستے دکھائی دیئے جنھیں ٹھنڈا کرنے گلیڈی ایٹرز کے کوچ معین خان کو بھی میدان میں اترنا پڑا ۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی تنقید کی اور گزشتہ دنوں ٹوئٹر پر ہونے والی حفیظ اور سرفراز کی لفظی جنگ کا ایک حصہ قرار دیا جبکہ کچھ صارفین نے ان لمحات پر مزیدار میمز بناکر چٹ پٹے تبصرے بھی کیے۔

تاہم میچ کے اختتام پر سرفراز احمد نے تمام رنجشیں بھولا کر محمد حفیظ  کو ٹیمیں لیڈ کرنے کا اشارہ دیا جس پر کرکٹ کے مداحوں نے انکی حوصلہ افزائی کی اور سرفراز کے اس اقدام کو خوب سراہا۔

دوسری جانب قلندرز کے حارث رؤف اور کوئٹہ کے محمد حسنین کی شرارت بھری ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر صارفین توجہ بٹورنے میں کامیاب رہی جبکہ ساتھ ہی کرس گیل اور محمد حفیظ کی ایک ساتھ خوشگوار لمحات کی ویڈیو بھی سوشل میڈیاکی زینت بنی رہی۔

خیال رہے کہ ٹوئٹر پر گزشتہ دنوں حفیظ اور سرفراز کی لفظی جنگ ہوئی تھی جس کے بعد سرفراز احمد نے یہ کہہ کر معاملہ ختم کیا تھا کہ حفیظ بڑے ہیں اور وہ ان کا احترام کرتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *