کینو کے ایسے فائدے جو سب کو حیران کردیں

کینو کے ایسے فائدے جو سب کو حیران کردیں

196 views

موسم سرما اب جانے کو ہے تیار لیکن سردی کے ساتھ ساتھ سردی کے پھلوں کا بھی سب کو رہتا ہے انتظار اور شاید ہی ایسا کوئی شخص ہوگا جسے کینو نا پسند ہوں لیکن  کیا آپ جانتے کہ یہ چھوٹو موٹا سا دکھنے والا پھل صحت کے لحاظ کسقدر فائدے سے بھر پور ہے ۔

صبحین عماد

کیاآپ جانتے ہیں  عمر رسیدہ افراد جن کے ہاتھ پاوٗں بہت سن رہتے ہین ان کے لیے کینو کا جوس بہت مفید ثابت ہوتا ہے اور اگر انہیں تین ماہ تک روزانہ ایک گلاس کینو کا رس پلایا جائے تو بہت افاقہ ہوگا۔ شوگرکے مریضوں کو اس ضمن میں اپنے ڈاکٹروں سے مشورہ کرنا چاہیے اور اعتدال لازمی ہے۔

قدرت کا یہ عظیم پھل ان گنت اجزا سے مالا مال ہے جن میں کاربوہائڈریٹ، فائبر، پروٹین، وٹامن اے، تھائمین، وٹامن سی، فولیٹ، فلیوونوئیڈز، فاسفورس، تانبا اور پوٹاشیم جیسی معدنیات بھی موجود ہوتی ہیں۔

Are oranges the new superfruit? They help prevent 'cancer, heart disease, dementia and wrinkles'

کینسر سے حفاظت

کینو میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس خلیات اور ڈی این اے کو ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رکھتے ہیں جو کینسر کی وجہ بنتے ہیں۔ کئی مطالعوں سے کینو کو آنتوں کے سرطان میں بھی مفید پایا گیا ہے۔

بدن سے زہریلے مادوں کا اخراج

اگر آپ ایک گلاس روزانہ اورنج جوس پیتے ہیں تو یہ بدن میں جھاڑو کا کام کرتے ہوئے تمام زہریلے اور فاسد مواد کو ختم کرتا ہے۔ اس عمل کو ڈی ٹاکسی فکیشن کہا جاتا ہے۔

امراضِ قلب سے بچاؤ

کینو میں موجود وٹامن سی شریانوں کو سخت نہیں ہونے دیتا اور یوں امراضِ قلب سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس سے بلڈ پریشر بھی قابو میں رہتا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ خون کی شریانیں بہتر ہونے سے خون کا بہاو ہموار رہتا ہے اور بلڈ پریشر کا مرض پیدا نہیں ہوتا

Orange Juice Health Benefits - Is Orange Juice Good for You?

خون کے خلیات کی افزائش اور گردش میں اضافہ

کینو کا استعمال نہ صرف خون کی گردش بڑھاتا ہے بلکہ سرخ خلیات کی پیداوار میں مدد دے کر نیا خون پیدا کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس میں موجود فولیٹ اور وٹامن بی خون کی گردش میں تیزی اور نئے خون کی پیداوار میں مدد دیتا ہے۔

کینو اور جسمانی دفاعی نظام

ہمارے بدن میں قدرت نے امراض سے لڑنے والا ایک شاندار نظام بنایا ہے جسے ”امنیاتی نظام“ (امیون سسٹم) کہا جاتا ہے۔ وٹامن سی اس نظام کو مزید طاقتور کردیتا ہے۔ وٹامن سی کو ”ایسکاربک ایسڈ“ بھی کہا جاتا ہے جو بدن میں اینٹی آکسیڈنٹ کا کام کرتا ہے اور جسم کو نقصان پہنچانے والے فری ریڈیکلز کو بننے نہیں دیتا۔ یہ تیزاب کولاجن کا اہم جزو بھی ہے اور انسانی جسم میں نئی بافتوں کی پیداوار میں بھی مددگار ہوتا ہے۔

خون کی شریانوں کی صحت کے لیے معاون

وٹامن بی 6، وٹامن سی، پوٹاشیم اور فائبر دل کی صحت کو بہتر بناتے ہیں، ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ پوٹاشیم سے بھرپور غذا کھاتے ہیں، ان میں خون کی شریانوں کے مسائل جیسے امراض قلب یا فالج وغیرہ سے موت کا خطرہ 49 فیصد تک کم ہوجاتا ہے

HIGH QUALITY VERY SWEET ORANGES - Merve Group.Co.ltd - ecplaza.net

موسمی امراض سے لڑتا ہے

اس پھل میں موجود وٹامن سی جسمانی دفاعی نظام کو بہتر کرتا ہے جو کہ موسمی بیماریوں یا انفیکشن وغیرہ کے خلاف مزاحمت کرتا ہے جبکہ کینسر کا باعث بننے والے فری ریڈیکلز کو بھی کم کرتا ہے۔

یاد رہے کہ تازہ اورنج جوس کا کوئی متبادل نہیں۔ ڈبے، ٹین اور پاو¿ڈر والے جوس کی پروسیسنگ کے دوران اس کے مفید اور قیمتی اجزا ختم ہوجاتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *