گالف چیمپیئن کی ٹائیگر وڈزکی گاڑی کو حادثہ ،کیرئیرختم ہونے کاخطرہ

گالف چیمپیئن کی ٹائیگر وڈزکی گاڑی کو حادثہ ،کیرئیرختم ہونے کاخطرہ

19 views

گالف کے شہرہ آفاق کھلاڑی ٹائیگر وڈز کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے اور ٹانگوں پر شدید چوٹیں آئی۔

غانیہ نورین

امیروں اور نوابوں کا کھیل سمجھا جانا والا گالف کے مشہوری کھلاڑی ٹائیگر وڈز سے متعلق بری خبر سامنے آگئی، انکی کار برے حادثے کا شکار ہوگئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز گالف چیمپیئن ٹائیگر وڈز کی گاڑی امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں ایکسیڈینٹ کا شکار ہوگئی، جس کے بعد قانون نافذ کرنے والوں نے ٹائیگر وڈز کو حادثے میں بچ جانے پر خوش قسمت قرار دیا۔

Tiger Woods seriously injured in crash on steep LA-area road | Sports News,The Indian Express

نجی میڈیا کے مطابق حادثے کی وجہ تیز رفتاری تھی جبکہ ڈرائیونگ کے دوران معروف کھلاڑی ٹائیگر وڈز نشے کی حالت میں نہیں تھے، حادثے میں کوئی دوسری گاڑی یا شخص متاثر نہیں ہوا، تاہم اس سڑک پر کئی بار حادثات ہو چکے ہیں۔

کاؤنٹی فائر چیف کا کہنا ہے کہ نے ٹائیگر وڈز کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں ان کی دونوں ٹانگوں کو کافی چوٹ پہنچی ہے۔

Tiger Woods Hospitalized With Multiple Leg Injuries After L.A. Car Accident - WSJ

خیال رہے کہ 45 سالہ ٹائیگر وڈز کو ان کے کھیل کی وجہ سے دنیا بھر میں بے حد سراہا جاتا تھا۔ انہوں نے اب تک گالف کی 15 بڑی چمپیئن شپ اپنے نام کی ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *