کراچی میں مرغی کا گوشت ایک بار پھر مہنگا

کراچی میں مرغی کا گوشت ایک بار پھر مہنگا

53 views

ماہ رمضان سے قبل ہی شہرقائد میں مہنگائی کا طوفان بے قابو ہوگیا، ایک ماہ کے دوران کراچی میں مرغی کے گوشت میں 200 روپے کا اضافہ دیکھنے کو آیا ہے۔

غانیہ نورین

ملک بھر کی طرح کراچی میں مرغی کے گوشت میں بھی ریکارڈ توڑ اضافہ دیکھنے کو آرہا ہے، گزشتہ 3سے 4 پہلے مرغی کا گوشت 420 روپے میں فروخت ہورہا تھا لیکن اس کے بعد اس میں گراوٹ نظر آئی اور گوشت 300 اور 280 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

تاہم ماہ رمضان سے قبل ہی منافع خوروں نے گوشت کی قیمتوں پر من چاہا اضافہ کردیا ہے، شہرقائد میں دو ہفتوں کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت میں 60 روپے اضافہ ہوگیا جس کے بعد بازاروں میں گوشت 420 سے لے کر 440 روپے میں دستیاب ہے۔

قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے متعلق سندھ پولٹری ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ مرغی کے گوشت کی مانگ کی وجہ سے ہوا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت ملک بھر میں مہنگائی کے جن کو قابو کرنے میں ناکام ہوگئی جبکہ ضلعی انتظامیہ بھی اس معاملے میں بے بس دکھائی دے رہی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *