راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
این آئی سی وی ڈی ہیلتھ کیئر نیٹ ورک کو کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی (سی ایس آر)2021کے 10ایوارڈز سے نوازا گیا۔
این آئی سی وی ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) کے لئے یہ بات باعث اعزاز ہے کہ اس کو 10ویں سالانہ کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی سمٹ2021 میں پورے ملک سے آنے والے مریضوں کو بلا امتیاز طبّی خدمات فراہم کرنے پر 10ایوارڈ زسے نوازا گیا۔
یہ کامیابی این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی بے مثال قیاد ت اور این آئی سی وی ڈی کے منجمنٹ کنسلٹنٹ کی غیرمعمولی کاوشوں اور انتھک محنت کا نتیجہ ہے، جو ہمیشہ مریضوں کو امراضِ قلب کا جدید و معیاری علاج انہی کے گھروں کے قریب بالکل مفت فراہم کرنے کے لئے ہر وقت کوشاں رہتے ہیں۔
این آئی سی وی ڈی کو دنیا میں امراضِ قلب کے علاج کے لئے بہترین ادارہ بنانے پر پروفیسر ندیم قمر، حیدر اعوان اور عذرہ مقصو د مبارکباد کے مستحق ہیں۔
این آئی سی وی ڈی منجمنٹ نے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پروفیسر ندیم قمر کے وژن کے مطابق پورے صوبہ سندھ میں این آئی سی وی ڈی کی ہسپتالوں اور چیسٹ پین یونٹس کا جال بچھایا گیا ہے، تاکہ ہر دل کے مریض کو امراضِ قلب جدید و مہنگا علاج انہی کے گھروں کے قریب مفت فراہم ہو سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 4سال کے مختصر عرصے میں 10اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتالیں اور 19چیسٹ پین یونٹس قائم کیے گئے ہیں، جو ادارے کی بے مثال کامیابی ہے۔ این آئی سی وی ڈی ہیلتھ کیئر نیٹ
ورک پورے ملک سے آنے والے مریضوں کو امراضِ قلب کا علاج بالکل مفت فراہم کرنے میں دن رات مصروف عمل ہے۔
Source NICVD
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
Mansha Pasha and Jibran Nasir tie the knot rava.pk/ur/2021/04/12/mansha-p… #ManshaPasha #JibranNasir #Nikkah… twitter.com/i/web/status/13814…
UK adds Pakistan to 21 high risk states list rava.pk/ur/2021/04/12/uk-adds-… #UK #Pakistan #FATF #MoneyLaundering… twitter.com/i/web/status/13814…
The Queen's husband, Prince Philip, has died rava.pk/ur/2021/04/09/the-quee… #QueenElizabethII #PrincePhilip… twitter.com/i/web/status/13804…
New Zealand PM Jacinda Ardern bans entry of Indian travellers due to COVID-19 surge rava.pk/ur/2021/04/09/new-zeal…… twitter.com/i/web/status/13804…
Withdraw your statement, otherwise you are not my Prime Minister, Amna Ilyas gets angry with Imran Khan… twitter.com/i/web/status/13804…
Your email address will not be published. Required fields are marked *