جوبائیڈن ٹرمپ کے فیصلوں کے آگے ڈٹ گئے، اہم فیصلہ منسوخ

جوبائیڈن ٹرمپ کے فیصلوں کے آگے ڈٹ گئے، اہم فیصلہ منسوخ

71 views

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈنلڈٹرمپ کی نافذ کردہ قانون کیخلاف اقدامات شروع کردیئے گئے، ٹرمپ کا ایک اور اہم فیصلہ منسوخ کردیا گیا ہے۔

غانیہ نورین

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سال 2017 میں اقتدار میں آنے کے بعد سابق صدر نے اپنی متنازع ویزہ پالیسی متعارف کروائی تھی جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کو ملکی اور غیرملکی سطح پر اکثر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔

تاہم نومنتخب صدر جوبائیڈن نے ٹرمپ کے فیصلوں کے خلاف سخت اقدامات شروع کردیئے ہیں ، انہوں نے گزشتہ روز گرین کارڈ جاری کرنے پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

جوبائیڈن نے ٹرمپ کے نافذ کردہ قانون کو ممنون قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو اس پابندی سے فائدے کے بجائے نقصان پہنچ رہا ہے۔

امریکی صدر کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق حکومت کے فیصلے سے امریکی عوام کے لیے مشکلات پیدا ہو رہی تھیں۔ بیان کے مطابق حکومتی فیصلے کی وجہ سے امریکی شہریوں اور جائز مقامیوں کو اپنے اہل خانہ سے ملاقات میں انتہائی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

خیال رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے 2020 میں پابندی کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی بے روزگاری کے درمیان امریکی ملازمین کے مفادات کا تحفظ ضروری ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *