بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ بھی کراچی کے کھانوں کی دیوانی ۔۔

بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ بھی کراچی کے کھانوں کی دیوانی ۔۔

27 views

بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ بھی کراچی کے کھانوں کی شوقین کراچی کے ’کھانوں‘ کو پورے جنوبی ایشیا میں بہترین قرار دیدیا۔

صبحین عماد

بالی ووڈ کا ایک ایسا نام جیسے شاید ہی ایسا کوئی ہو جو جانتا نا ہو بھارتی فلم انڈسٹری کے کے جانے مانے پروڈیوسر مہیش بھٹ کی صاحبزادی اور مشہور اداکارہ پوجا بھٹ جو کسی تعارف کی محتاج نہیں

Mahesh Bhatt to Pooja Bhatt: If 'Sadak 2' works it belongs to all of you; if not, it's mine | People News | Zee News

خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ کئی بار پاکستان آچکی ہیں اور ان کا زیادہ تر وقت لاہور میں گزرتا ہے لیکن کبھی کبھار اداکارہ کراچی میں اپنے دوستوں کے گھر بھی رک جاتی ہیں، بالخصوص علی عظمت سے تو پوجا بھٹ کی خاص دوستی ہے اور جب بھی پاکستان آتی ہیں تو علی عظمت سے ضرور ملاقات ہوتی ہے۔

Pooja Bhatt is in Lahore and here is all what she has been up to - HIP

بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ ویسے تو دنیا بھر گھوم چکی ہیں  تاہم انہیں کراچی کے کھانے اس قدر پسند آئے کہ انہوں نے کراچی کے کھانوں کو پورے جنوبی ایشیا میں بہترین قرار دے دیا۔

Mahesh and Pooja Bhatt in Karachi, a Great Experience

مائیکرو بلاگننگ سائٹ ٹوئٹر پر پوجا بھٹ کے ایک مداح نے لکھا کہ بغیر کسی تنازع کہ یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ کراچی کھانوں کے معاملے میں پورے پاکستان کا چیمپیئن ہے لہذا اس پر بحث نہ کی جائے، اس بات پر پروڈیوسر فیصل رفیع نے کہا کہ کراچی کے کھانے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پورے جنوبی ایشیا میں لاجواب ہیں۔

فیصل رفیع کی اس بات پر بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ نے فوراً جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی اس بات سے اتفاق کرتی ہوں کہ پورے جنوبی ایشیا میں کراچی کے کھانے بہترین ہیں۔

ویسے بھی پاکستان میں کراچی کے کھانوں کی الگ ہی دھوم ہے کراچی کی بریانی تو صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں ہی مقبول ہے اور اس کا ثبوت تو ہوجا بھٹ نے بھی دے دیا ہے کہ کراچی کے کھانوں کی خوشبو اب بھارت تک بھی پہنچ گئی ہے۔

source: Express News

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *