بھارتیوں کی نرالی منطق ، جسمانی طاقت میں اضافےکا نسخہ بتادیا

بھارتیوں کی نرالی منطق ، جسمانی طاقت میں اضافےکا نسخہ بتادیا

51 views

گائے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار گدھے کو بھی اپنا بھگوان ماننے لگے،بھارت کے کئی ریاستوں میں گدھے کے گوشت اور دودھ کو جسمانی طاقت کےلیے مفید قرار دیدیا گیا ہے۔  

غانیہ نورین

اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارت واسی اپنے ہندوتوا نظریے کے تمام حدیں عبور کرچکے ہیں، دور حاضر میں جہاں انسانی سوچوں نے انقالاب برپا کیا ہوا ہے وہیں ہندو عقیدت میں آندھے بھارت واسی دنیا بھر میں رسوائی ہی بٹور رہے ہیں۔

گائے کو اپنا بھگوان ماننے والے فاشسٹ عوام جہاں طبی بنیادوں پر گاؤ ماتا کے گوبر اور پیشاب کو مفید سمجھتے ہیں وہیں بھارتیوں نے گدھے کے لیے بھی اپنی نرالی منطق پیش کردی ہے۔

مزید پڑھیں: گوبر رکھنے سے موبائل ریڈی ایشن ختم ہوجاتی ہے: بھارتیوں کی نرالی منطق

اندھے عقیدت میں مبتلا بھارتیوں کا ماننا ہے کہ گدھے کا گوشت کھانے اور دودھ پینے سے جسمانی طاقت میں اضافہ ہوتا ہے، جنسی طاقت میں اضافے کے لئے بھارت میں اس وقت گدھا خوری میں ہی اضافہ نہیں ہورہا بلکہ گدھی کا دودھ بھی بہت زیادہ پیا جانے لگا ہے ۔

دوسری جانب بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے متعدد اضلاع میں گدھے کے گوشت سے بنے کھانے بھی مقبول ہورہے ہیں، گدھے کے گوشت کے شوقین حضرات کا کہنا ہے کہ گدھے کا گوشت بہت طاقتور ہوتا ہے اور اس کو کھانے سے مردانہ طاقت میں اضافہ ہوتا ہے ۔

Move aside cows, here comes donkey's milk! At ₹ 7000 per litre, it can cure  cancer, obesity, claims research

رپورٹس کے مطابق گدھا خوری کی وجہ سے گدھوں کی قلت پیدا ہونے کا بھی اندیشہ بڑھتا جارہا ہے ۔ جس کے بعد راجستھان، اترپردیش، تامل ناڈو سمیت دیگر بھارتی ریاستوں سے گدھے منگوائے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیئرگریلز اور اکشے کمار ساتھ ساتھ، ہاتھی کے فضلے سے چائے تیار

بھارت میں گدھے کے گوشت میں پابندی ہے تاہم اس کی فروخت ڈھکی چھپی جاری ہے، جہاں منافع خور گدھے کے گوشت اور دودھ کو مہنگے داموں فروخت کررہے ہیں وہیں جرائم پیشہ افراد مہنگے داموں میں کھالیں بیچ کر غیرقانونی منافع بھی کمارہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گدھوں کی قلت کی وجہ سے جانوروں کے حقوق کی تنظمیں بھی ایکٹو ہوچکی ہیں اور مودی سرکار سے گدھا خوری اور اس غیر قانونی تجارت کی روک تھام کا مطالبہ کررہی ہیں ۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *