کیا سرفراز کے ستارے دھوکہ دے رہے ہیں

کیا سرفراز کے ستارے دھوکہ دے رہے ہیں

27 views

پاکستان کرکٹ کی بھی روایات عجیب ہیں جب کسی کھلاڑی  کو  سر پر بٹھانا ہو تو اس کو آسمان کا تارا بنادیتے ہیں   لیکن جب اس تارے کی چمک ماند پڑنے لگے تو پھر اس کو زمین   پر پڑے راستے کے پتھر سے بھی زیادہ اہمیت نہیں دینگے  ماضی قریب  کی ہی  اس کی مثالوں میں  یونس خان  شاہد آفریدی محمد حفیظ اور سرفراز  شامل ہیں

فہمیدہ یوسفی 

پاکستان کے لیے وکٹ کیپر اور بیٹسمین سر فراز احمد نے اپنا ون ڈے ڈیبیو سال 2007 جبکہ  ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو سال  2010 میں کیا تھا اور اس وقت کس کو اندازہ تھا کہ یہ کراچی کا لڑکا  سال  2017 میں  میں تینوں فارمیٹس کا کپتان بن کر  روایتی حریف  بھارت کو چیمپیئنز ٹرافی میں پچھاڑ کر تاریخ بنادیگا وہیں وہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو بھی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر لانےوالا  کپتان  بنے گا

دوسری جانب اس کی قسمت کے روشن  ستارے  ایسے چمک رہے تھے کہ اس کو پاکستان کی اپنی سپر لیگ  میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کا کپتان بن کر پھر میلہ  لوٹ لیگا  دوبار  پاکستان سپر لیگ میں  رنر اپ اور ایک بار فتح کا  تاج سر پر سجانے میں کامیاب سرفراز  نہ صرف پاکستان بلکہ پی سی بی کی آنکھوں کا بھی تارا تھا .  لیکن  شاید جب ستارے گردش میں ہوں  تو سچ میں سب دھوکہ ہی دیجاتے ہیں

سرفراز کی کپتانی میں  گرین شرٹس نے  بہت اہم  ٹیسٹ میچز  میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا  جس پر نہ صرف  سرفراز کی کپتانی پر سوال اٹھنا شروع ہوۓ  وہیں  سرفراز کی  بیٹنگ اور  وکٹ کیپنگ کی  فارم میں خرابی  کے باعث انھیں سال 2019 کے ورلڈکپ میں پاکستان کی مایوس کن پرفارمنس  بعد کپتانی  کے عہدے سے فارغ کردیا گیا .

جبکہ  وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری محمد رضوان کوسونپ دی گئی۔ جس کے بعد سے کرکٹ ماہرین کی جانب سے سرفراز کو لیکر ملا جلا ردعمل ہی دیکھنے میں آتا ہے

اگر اب بات کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ہو تو پچھلے سال اپنے  ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام  سے اس سال یہ امیدیں تھیں کہ شاید ایک بار پھر یہ ٹیم کم بیک کرے لیکن جب ستارے دھوکہ  دے رہے ہوں تو  کیا کریں  سرفراز کی ٹیم اس وقت تک  پی ایس ایل میں سب میچز  ہار چکی ہے اور ناقدین سرفراز کی کپتانی اور غصے پر بھی سوال اٹھا رہے ہیں اور شاید یہ بلے باز سرفراز کی نہیں، کپتان سرفراز کی بدقسمتی ہے جو قسمت کے ستاروں سے دھوکہ کھارہی ہے

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *