پاکستان کے معروف نعت خواں الحاج سعید ہاشمی دنیائے فانی سے رخصت۔۔

پاکستان کے معروف نعت خواں الحاج سعید ہاشمی دنیائے فانی سے رخصت۔۔

80 views

پاکستان کے معروف نعت خواں الحاج سعید ہاشمی طویل علالت کے باعث کراچی میں انتقال کر گئے ۔ 

صبحین عماد

عاشق رسول ﷺ الحاج سعید ہاشمی کے اہلِ خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

سعید ہاشمی نے ’’لم یات نظیرک فی نظر ، مثل تو نہ شد پیدا جاناں‘‘ جیسی متعدد شہرہ آفاق نعتیں پڑھ کر عالمی سطح پر شہرت حاصل کی۔

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ سعید ہاشمی گزشتہ کئی روز سے کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے اور دورانِ علاج ہی ان کا انتقال ہوا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا ک الحاج سعید ہاشمی کو گردوں کا عارضہ لاحق تھا اور طبیعت بگڑنے پر انہیں مقامی اسپتال میں انتہائی نگہداشت میں داخل کرایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

source: Hum News

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *