پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کو ویکسینیشن لگانے کا عمل شروع ۔۔

پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کو ویکسینیشن لگانے کا عمل شروع ۔۔

22 views

خبروں کے مطابق کراچی کے مقامی ہوٹل میں پاکستان سپر لیگ کے کھلاڑیوں کے لئے ویکسینیشن سینٹر قائم کردیا گیا ہے

صبحین عمماد

پی ایس ایل میں شامل ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو ہنگامی طور پر کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جا رہی ہے

محکمہ صحت حکام  کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے تین سو سے زائد کھلاڑیوں، آفیشلز اور منتظمین کو ویکسین لگائی جائے گی

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں اب تک 6 کھلاڑی کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں

حکام کے مطابق پی ایس ایل سے وابستہ افراد کو چائنیز ویکسین سائنو فارم لگائی جا رہی ہے

حکام کا کہنا ہے کہ دو روز کے اندر تمام کھلاڑیوں آفیشل اور دیگر افراد کو ویکسین لگا کر محفوظ بنا دیں گے

زیادہ تر کھلاڑی اور آفیشلز ویکسین لگوائے جانے کے حوالے سے پرجوش ہیں،

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل 6 میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث 20 فروری سے شروع ہونے والی لیگ کو ملتوی کردیا گیا ہے۔

پی سی بی اور ٹیم مالکان کے درمیان منعقدہ ورچوئل میٹنگ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ 6 کو فوری طور پر ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔

source: PCB

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *