کمپیوٹر سے ایپ کے ذریعے جعلی ٹام کرروز نے سب کو دھوکا دے دیا ۔۔

کمپیوٹر سے ایپ کے ذریعے جعلی ٹام کرروز نے سب کو دھوکا دے دیا ۔۔

50 views

ڈیپ فیک کی مدد سے تیار کی گئی ویڈیو نے سب کو گھمادیا،آئی ٹی کے ماہرین سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔

صبحین عماد

دنیا جتنی تیزی سے آگے بڑھ ری ہے اور وقت جیسے جیسے بدل رہا ہے  ویسے ہی تیکنالوجی کی دنیا میں بھی جدت آتی جارہی ہے

تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بلجیم سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کرس اومے نے اپنے چہرے پر ہالی وڈ سپر سٹار کا چہرہ چپکایا،آواز کی نقل بنائی اور ڈیپ فیک ٹیکنالوجی سے مشن امپاسیبل کو پاسیبل کردیا۔

جعلی ٹام کروز نے سب کو ماموں بنادیا

یال رہے کہ ڈیپ فیک ایک سافٹ ویئر ہے جو متعدد تصاویر کی مدد سے کسی بھی شخص کی جسمانی خدوخال خاص طور پر چہرے کا ہو بہو نقشہ تیار کرسکتا ہے اور اس ٹیکنالوجی کی مدد سے کوئی بھی شخص اپنے یا کسی اور کے چہرے پر کسی کا بھی چہرہ لگا کر ویڈیو تیار کرسکتا ہے اور یہ ویڈیو حقیقت کے قریب تر محسوس ہوتی ہے اور  ٹیکنالوجی سے نابلد لوگ اس پر یقین بھی کرلیتے ہیں۔

Getting to know deepfakes - Internet Newsletter for Lawyers

جعلی ٹام کروز کی ویڈوز ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرنے کے بعد کرس اومے کے فالوورز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے تاہم اس حوالے سے انٹرنیٹ صارفین کی رائے تقسیم نظر آتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Chris Ume (@vfxchrisume)

کچھ لوگوں نے اس ٹیکنالوجی کو خطرناک قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ایک عام لڑکا اتنی مہارت سے ویڈیو تیار کرکے لوگوں کو بے وقوف بنارہا ہے تو سوچیں حکومتی سرپرستی میں اگر بڑے پیمانے پر یہ کام ہوا تو پھر کیا ہوگا۔

ایک اورصارف نے کہا کہ لوگوں کو اس ٹیکنالوجی کے بارے میں آگاہی دینی ہوگی ورنہ کوئی بھی شخص اسے اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرکے لوگوں کو مشتعل کرسکتا ہے، کسی مذہبی شخصیت کے روپ میں، سیاسی رہنما کے روپ میں لوگوں کو ورغلایا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب ڈیپ فیک کے نام سے موجود ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ معروف شخصیات کی ویڈیوز اصلی ہیں یا نہیں یہ جاننے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ یہ دیکھا جائے کہ آیا وہ ویڈیو یا تصویر ان کے آفیشل اکاؤنٹ (جس کے آگے نیلا ٹِک) لگا ہوتا ہے، اس سے جاری ہوا ہے یا نہیں، اگر نہیں تو پھر اس پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔

خیال رہے کہ ڈیپ فیک ٹیکنالوجی امریکی طالب علم ای ین گڈفیلو نے ایجاد کی تھی اور اس وقت وہ ایپل کیلئے کام کررہے ہیں۔

source:  Daily pakistan

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *