راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
سربراہ پاک فضائیہ نے سری لنکا کے سیکریٹری دفاع اور وزیر مملکت برائے قومی سلامتی سے ملاقات کی، جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ، ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے اپنے حالیہ سری لنکا کے سرکاری دورے کے دوران سری لنکا کے سکریٹری دفاع اور وزیر مملکت برائے قومی سلامتی و ڈیزاسٹر مینجمنٹ، جنرل (ریٹائرڈ) کمال گنارتنے سے سری لنکن منسٹری آف ڈیفنس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جنرل (ریٹائرڈ) کمال گنارتنے نے کہا کہ دونوں ممالک علاقائی اور بین الاقوامی امور پر مشترکہ نظریات رکھتے ہیں۔
انہوں نے سری لنکن فضائیہ کی 70ویں سالگرہ میں شرکت پر سربراہ پاک فضائیہ سے اظہار تشکر بھی کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ائیر چیف کا یہ دورہ دونوں ممالک کی مسلح افواج خصوصاََ ائیرفورسز کے مابین مظبوط تعلقات کا مظہر ہے۔
ائیر چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سری لنکن مسلح افواج کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے سری لنکا کے ساتھ پاکستان کی جانب سے اظہار یکجہتی کیا اور پاکستان کی غیر مشروط حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔ ایئر چیف نے اپنے دورے کے دوران سری لنکا کی مہمان نوازی کا شکریہ بھی ادا کیا۔
دونوں سربراہان نے باہمی تعاون بالخصوص تربیت اور پیشہ وارانہ مہارت کے شعبوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
Source: PAF Press Release
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
Wrath for secular country Indian army rava.pk/ur/2021/04/12/wrath-fo… #Naxals #India #RedCorridor #Maosim #Naxalites… twitter.com/i/web/status/13815…
Mansha Pasha and Jibran Nasir tie the knot rava.pk/ur/2021/04/12/mansha-p… #ManshaPasha #JibranNasir #Nikkah… twitter.com/i/web/status/13814…
UK adds Pakistan to 21 high risk states list rava.pk/ur/2021/04/12/uk-adds-… #UK #Pakistan #FATF #MoneyLaundering… twitter.com/i/web/status/13814…
The Queen's husband, Prince Philip, has died rava.pk/ur/2021/04/09/the-quee… #QueenElizabethII #PrincePhilip… twitter.com/i/web/status/13804…
New Zealand PM Jacinda Ardern bans entry of Indian travellers due to COVID-19 surge rava.pk/ur/2021/04/09/new-zeal…… twitter.com/i/web/status/13804…
Your email address will not be published. Required fields are marked *