ہینڈسم سسر کا داماد بھی ہینڈسم ،قومی ٹیم میں شادیانے ۔۔

ہینڈسم سسر کا داماد بھی ہینڈسم ،قومی ٹیم میں شادیانے ۔۔

113 views

سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی صاحبزادی کے لیے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا رشتہ آنے کی تصدیق کردی ہے سوشل میڈیا پر دھوم  ۔

صبحین عماد

سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی اور فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کی منگنی کی خبریں کچھ دنوں سے زیر گردش ہیں جب کہ شاہین آفریدی کے والد بھی اس کی تصدیق کرچکے ہیں تاہم اب شاہد آفریدی نے بھی رشتہ آنے کی تصدیق کردی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے لکھا کہ شاہین آفریدی کے اہل خانہ نے میری بیٹی کے لیے رشتہ بھیجا ہے جس کے لیے دونوں خاندان رابطے میں ہیں۔ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اور اگر اللہ تعالیٰ کی مرضی ہوگی تو یہ جوڑی بھی بن جائے گی۔ شاہین آفریدی کی ہر میدان میں کامیابی کے لیے دعاگو ہوں

شاہد آفریدی کی ٹوئٹ پر شاہین شاہ آفریدی نے جواب میں کہا کہ الحمد للہ، لالہ آپ کی دعاؤں کا شکریہ اللہ تعالی ہر کسی کے لیے آسانیاں پیدا کرے،آپ قوم کا افتخار ہیں

قبل ازیں شاہین شاہ آفریدی کے والد ایاز خان نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں خاندان کے درمیان تعلقات پرانے ہیں، شاہین آفریدی کے لیے بیٹی کے رشتے پر شاہد آفریدی کے خاندان نے رضامندی ظاہر کی ہے اور جلد منگنی کی رسم ادا کی جائے گی

اس خبر کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی ہے اور صارفین کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہین آفریدی ٹا ٹرینڈ بھی بنا رہا

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *