خواتین کا عالمی دن کشمیر کی بہادر عورتوں کے نام ۔۔

خواتین کا عالمی دن کشمیر کی بہادر عورتوں کے نام ۔۔

24 views

اسے مت مارو،اسے جانے دو ،اسے چھوڑ دو ،وہ تڑپ رہا ہے اس کے جسم سے خون تپک رہا ہے ،خدا کے لیے میرا ایک ہی بیٹا ہے اس کو مجھ سے جدا نا کرو،جانتے ہیں یہ کس کی آہ و بکا ہے ؟

صبحین عماد

یہ کون ہے جو کشمیر کی بدلتی صورتحال سے دل ہی دل میں سہم رہا ہے؟ یہ کون ہیں جن کی آنکھوں میں اتنی وحشت ہے ؟ یہ کون ہیں جن کے ہر زخم سے خون رس رہا ہے؟ یہ کوئی اور نہیں بلکہ یہ کشمیری خواتین ہیں۔ آزادی کے خواب لیے بوڑھی ہوجانے والی خواتین،جوانی کی دہیلز پر کھڑی بے آسرا خواتین ،اپنے پیاروں کے جنازے اکیلے آتھانے والی خواتین ،یہ خوب جانتی ہیں کہ کشمیر میں موجود بھارتی فوج کو بس اوپر سے ملنے والے ایک آرڈر کی دیر ہے اور پھر یہ زمین پر موجود فرعون اپنے فروعنیت سے باز نا آئیں گے ۔

یغور کون ؟ چین میں لاکھوں زیر حراست مسلمانوں پر ظلم و ستم کا احوال – MM  NEWS URDU

یہ درد سے سلگتی بلکتی آوزیں اور ایسی کتنی ہی آوازیں ہیں جو دب گئیں کہیں کھو گئیں ،یہ آوازیں تھیں کشمیر کی ان بہادر خواتین کی جنہوں نے زمین پر قیامت کے ہر منظر کو اسقدر قریب سے دیکھا کہ ہم اور آپ تو شاید تصور سے ہی کانپ اٹھیں

70 برس بیت گئے، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پہ اپنی قرارداد پر عملدرآمد نہ کرا  سکی - اسلام ٹائمز

ایسی جوان موتیں اور اپنے پیاروں کے لاشے اس حال میں دیکھیں ہیں کہ کسی بھی انسان کو دل بھاڑ دیں یہ ہیں کشمیر کہ وہ جرت مند خواتین جنہوں نے کبھی ہار نہیں مانی ،ظلم، بربریت ،حیوانیت ،درندگی کی آخری حدوں پر بھی خود کو مظبوط رکھا ،یہ کشمیری خواتین جب بھی کھڑی رہیں جب بیٹا آنکھوں کے سامنے گولیوں سے چھلنی کردیا گیا یہ اس وقت بھی کھڑی رہیں جب وہ گھروں میں گھس آئے یہ جب بھی کھڑی رہیں جب اپنے ہی گھروں میں قید کردیا گیا ،جب زندگی کو تنگ کردیا گیا ،جب بیٹیوں کو ریپ کیا گیا ،جب  جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیا گیا لیکن جنگ سے نا ہاری نا گھٹنے ٹیکے نا قدم لرزے نا ہمت توڑی

Kashmir Crisis Raises Fear of Intensified India-Pakistan Conflict | United  States Institute of Peace

آج جبکہ دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی خواتین کا عالمی دن بڑے زور و شور سے منایا جارہا ہے تو ہم کیسے یاد نہ کریں کشمیر کی ان نڈر خواتین کو جو ایک طویل عرصے سے حالت جنگ میں ہیں جنگ بھی ایسی جو کسی قیامت سے کم نہیں ۔

The unending trauma of Kashmir's women | Hindustan Times

تو آج کا دن ان خواتین کے نام جنہوں نے ہار نہیں مانی جنہوں نے ہر حالات ہر مشکل وقت میں ڈٹ کر مقابلہ کیا خون بہا ہو یا گولیوں کی بوچھاڑ ہو بارود سے اسمان بے شک دھندلا گیا ہو لیکن ان کے ارادے ان کے حوصلے ان کی ہمت میں کبھی کوئی کمی نہیں آئی تو آج کا دن ان خواتین کے نام ان ماوں بیٹیوں ،بہنوں بیویوں کے نام جنہوں نے اپنے لہو سے کھیچی ہے آزادی کی لکیر اور آج بھی اسی امید لگن سے کھڑی کہ یہ دن بھی گزر جائیں گے آزادی کا سورج آج نہیں تو کل صحیح لیکن کشمیر میں طلوع ہوگا اور ایسا سویرا آئے گا جس کی کبھی شام نا ہوگی تو آج کا عالمی دن ان خواتین کے نام جنت کی سرزمین کشمیر کے نام ۔۔

Kashmir's struggle did not start in 1947 and will not end today | India  News | Al Jazeera

جنت کی سر زمین کی شہزادیوں تیرے ہمت و حوصلے کو سلام ۔۔!

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *