عورتوں کا عالمی دن ۔۔۔

عورتوں کا عالمی دن ۔۔۔

33 views

 پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ جس کا مقصد خواتین کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

صبحین عماد

خواتین کی معاشرے میں اہمیت اجاگر کرنے کیلئے جہاں دنیا بھر میں عالمی دن منایا جاتا ہے، تو وہیں خواتین نے ثابت بھی کیا ہے کہ ان کی شمولیت کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا۔

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ان بہادر خواتین کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا جنہوں نے اپنے حقوق کے حصول کی جنگ لڑی، اس دن دنیا بھر میں مختلف ممالک کی ہزاروں تنظیمیں خواتین کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی ترقی کے لیے کوششوں کو اجاگر کرنے کے لیے ریلیوں اور تقاریب کا اہتمام کرتے ہیں ۔

پاکستان میں بھی اس حوالے سے تقاریب منقد کی جاتی ہیں ۔ سول سوسائٹی کی تنظیموں کی جانب سے خواتین کو درپیش مسائل اور چیلنجوں کو اجاگر کرنے کے لیے واکس، سیمینارز اور مباحثوں کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔

خواتین کا عالمی دن کیوں منایا جاتا ہے ۔۔؟

آج سے تقریباً سو سال قبل نیو یارک میں کپڑا بنانے والی ایک فیکٹری میں مسلسل دس گھنٹے کام کرنے والی خواتین نے اپنے کام کے اوقات کار میں کمی اور اجرت میں اضافے کیلئے آواز اٹھائی تو ان پر پولیس نے نہ صرف وحشیانہ تشدد کیا بلکہ ان خواتین کو گھوڑوں سے باندھ کر سڑکوں پرگھسیٹا گیا تاہم اس تشدد کے بعد بھی خواتین نے جبری مشقت کے خلاف تحریک جاری رکھی۔

1908میں 15 ہزار محنت کش خواتین نے تنخواہوں میں اضافے، ووٹ کے حق اور کام کے طویل اوقات کار کے خلاف نیویارک شہر میں احتجاج کیا اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے آواز بلند کی۔ جن پر پولیس کی جانب سے وحشیانہ تشدد کیا گیا تھا تاہم خواتین نے اپنی جبری مشقت کے خلاف تحریک کو جاری رکھا تھا۔

خواتین کی مسلسل جدوجہد اور لازوال قربانیوں کے نتیجے میں 1910 میں کوپن ہیگن میں خواتین کی پہلی عالمی کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں 17 سے زائد ممالک کی سو کے قریب خواتین نے شرکت کی۔

اس کانفرنس میں عورتوں پر ہونے والے ظلم واستحصال کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا گیا تھا  جس کے بعد اقوام متحدہ نے 8 مارچ کو عورتوں کے عالمی دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا۔

source: Tasnim News

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *