راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
پاک بحریہ کی جانب سے جاپان، عمان، روس اور امریکی بحری افواج کے ساتھ دو طرفہ مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر نے جہاز پر موجود ہیلی کاپٹر کے ساتھ خلیج عدن اور شمالی بحیرہ عرب میں جاپانی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے جہاز آریاکے (ARIAKE)، رائل عمان نیوی کے جہاز خصاب (KHASSAB)، روسی بحریہ کے جہاز وں سٹوائیکی اور کولا ( STOIKY & KOLA) اور امریکی بحری جہاز جان پال جونز ( JOHN PAUL JONES) کے ساتھ دو طرفہ مشترکہ مشقوں کا انعقاد کیا۔ مشترکہ مشقوں کا مقصد باہمی آپریشنز کی صلاحیتوں میں اضافہ اور خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی کے لئے مشترکہ کاوشوں کو تقویت بخشنا تھا۔
پی این ایس عالمگیر اس وقت خلیج عدن اور شمالی بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرولز پر معمور ہے۔ یہ پیٹرولز خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی اور میری ٹائم دہشت گردی، بحری قذاقی اور منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی کاوشوں کو فروغ دینے کے لئے پاک بحریہ کا ایک اہم قدم ہیں۔
پاک بحریہ خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی اور تحفظ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ پاک بحریہ کی ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرولزکے تحت حالیہ تعیناتیاں اور پی این ایس عالمگیر کی دو طرفہ مشقوں میں شرکت دوست ممالک کی بحری افواج کے ساتھ قریبی تعلقات برقرار رکھتے ہوئے سمندر میں امن و استحکام قائم رکھنے کے پاک بحریہ کے عزم کی عکاس ہیں۔
Source: Pakistan Navy
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
The Queen's husband, Prince Philip, has died rava.pk/ur/2021/04/09/the-quee… #QueenElizabethII #PrincePhilip… twitter.com/i/web/status/13804…
New Zealand PM Jacinda Ardern bans entry of Indian travellers due to COVID-19 surge rava.pk/ur/2021/04/09/new-zeal…… twitter.com/i/web/status/13804…
Withdraw your statement, otherwise you are not my Prime Minister, Amna Ilyas gets angry with Imran Khan… twitter.com/i/web/status/13804…
Trailer of Fawad Alam's film "Khudkush Mohabbat" takes the internet by storm! rava.pk/ur/2021/04/09/trailer-… #FawadAlam… twitter.com/i/web/status/13804…
How long will business centers remain closed in Karachi? rava.pk/ur/2021/04/09/how-long… #Karachi #Markets #Coronavirus… twitter.com/i/web/status/13804…
Your email address will not be published. Required fields are marked *