مرغی کے گوشت میں ہوشربا اضافہ، ٹوئٹر پر بھی بائیکاٹ کا مطالبہ

مرغی کے گوشت میں ہوشربا اضافہ، ٹوئٹر پر بھی بائیکاٹ کا مطالبہ

52 views

شہرقائد میں ماہ رمضان سے قبل ہی مہنگائی کا جن بےقابو ہوگیا ہے، کراچی میں مرغی کے گوشت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا، مرغی کا گوشت 500 روپے کلو تک پہنچ گیا، عوام نے بھی بائیکاٹ چکن کا مطالبہ کرلیا۔

غانیہ نورین

کراچی میں ماہ رمضان سے قبل ہی منافع خوروں نے مرغی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا ہے، کھانے پینے کی اشیاء سے لیکر دودھ اور انڈوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی مرغی کا گوشت 500 روپے کلو تک پہنچ گئی، شہراقتدار میں بھی مرغی کا گوشت 460 روپے، لاہور میں 365 روپے کلو ہوگیا ہے۔

مہنگائی سے بے حال مجبور عوام گوشت کے بجائے سبزیاں خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ مرغی کے گوشت کے علاوہ بھی روز مرہ کی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام کو دو وقت کی روٹی کے لیے مجبور کردیا ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی پرائس کنٹرول کمیٹیاں خواب خرگوش میں منگن ہیں، وفاقی حکومت بھی ملک میں مہنگائی کے جن کو قابو کرنے میں بے بس دکھائی دے رہی ہے۔

مرغی کے گوشت میں اچانک اضافے کے بعد عوام نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بائیکاٹ مرغی مہم کا آغاز کردیا ہے جہاں عوام سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ دو سے 3 روز تک کے لیے مرغی کا گوشت کھانے سے اجتناب کریں۔

دوسری جانب پولٹری فارمز کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ مرغیوں کے خوراک مہنگی قیمتوں میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ دوکاندار مرغیوں کی مہنگی سپلائی کا رونا روتے دکھائی دے رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *