human being 1 808x454

انسان بہت جلدباز اور ناشکرا ہے

106 views

انسان بہت جلد باز اور ناشکرا ہے۔کچھ بھی برا ہو جائے یا ہماری مرضی کے خلاف ہو جائے تو منفی سوچنے لگتا ہے۔

کانٹینٹ:امہ حبیبہ
ترتیب و تدوین:غانیہ نورین

یہ نہیں سوچتا کہ اسی میں ہماری کوٸی بہتری ہوگی، انسان کی مثبت سوچیں اگر انسان کو کامیابی کی طرف لے جاتی ہیں تو اسی طرح منفی سوچیں انسان کو ناکام بھی بناتی ہیں مزید یہ کہ انسان کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو بھی شدید متاثر کرتی ہیں ۔

ضرورت یہ ہے کہ ان قدامات کو اپنایا جائے جن کی مدد سے منفی سوچوں پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ سب سے پہلے اللہ پہ بھروسہ رکھنا ہے کہ وہ جو کرتے ہیں ہماری بہتری کے لیے کرتے ہیں۔

جب بھی منفی سوچیں حاوی ہونے لگیں ہمیں کھلی آب و ہوا میں گہرے سانس لینے چاہیے۔How Positive Thoughts Maximize Your Mental and Physical Health - magicMD  Clinic

ہمیں ان ساری باتوں اور منفی سوچوں سے دور رہنا چاہیے جو ہماری سوچوں کو منفی رخ میں لے جاٸیں۔

خود کو مصروف کر لینا چاہیے جیسے کے سیر کرنی چاہیے ورزش کر لینی چاہیے، کتابیں پڑھنی چاہیے،مثبت لوگوں کے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے۔

ہر انسان کی زندگی میں خوشیاں بھی آتی ہیں اور غم بھی آتے ہیں۔یہ ہماری زندگی کا حصہ ہیں۔ہمیں ہر حال میں خوش رہنا چاہیے۔جب ہماری زندگی میں خوشیاں ہوتی ہیں تب تو ہم ایسا نہیں سوچتے کہ یہ کیوں ہیں یا بس ہماری ہی زندگی میں خوشی کیوں؟

You Are Not Your Thoughts: 10 Ways to Get Rid of Unhealthy Thoughts

لیکن جب کوٸی پریشانی آتی ہے تب ہم سوچنے لگ جاتے ہیں کہ بس ہماری زندگی میں ہی غم کیوں؟یا ہمارے ساتھ ہی ایسا کیوں ہوا؟اپنے نصیب اور قسمت کو برا کہنے لگ جاتے ہیں۔

جو سب اچھا ہوا ہوتا ہے ہمارے ساتھ ہم وہ سب بھی بھول جاتے ہیں اور اللہ کی ناشکری کرنے لگ جاتے ہیں۔

منفی سوچیں ہمیں اللہ کا نافرمان بنا دیتی ہیں۔منفی سوچیں تب آتی ہیں جب ہم اللہ کی تقسیم پہ راضی نہیں ہوتے۔ انسان کہ سوچنا چاہیے کہ وہ

اللہ ہمیں دے کہ بھی آزماتے ہیں اور لے کے بھی آزماتے ہیں۔

دینے والی ذات بھی وہی اور لینے والی ذات بھی وہی۔اگر ہم اللہ کی تقسیم پہ راضی ہو جاٸیں۔اور مان لیں کہ جو ہمارے نصیب کا ہے وہ ہیں مل کے رہے گا اور جو نہیں ہے وہ کتنی بھی کوشش کر لو نہیں ملنے والا اور جو بھی ہمارے ساتھ ہوتا ہے وہ ہمارے ہاتھوں کی ہی کماٸی ہے۔

Overtaken By Blessings – Eagles' Nest Ministries Church

اس لیے اچھا سوچیں۔جتنا ملے اسی میں راضی رہیں۔

جب بھی منفی سوچیں آنے لگیں تو جو اللہ نے اتنی ساری نعمتیں دی ہیں ان کی گنتی شروع کر دیں۔ہم۔جب اللہ کی دی ہوٸی نعمتوں کی ہی گننے لگ جاٸیں تو ہم اللہ کا شکر ادا کرتے نہ تھکیں۔ہمیں ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *