MTJ 808x454

ہردلعزیز مولانا طارق جمیل کے نام صدارتی تمغہ برائے حسن کارگردگی

48 views

تبلیغی جماعت کے سرکردہ دینی مبلغ اور عالمی شہرت یافتہ مقرر طارق جمیل کو یوم پاکستان کے موقع پر صدارتی تمغہ حسن کارکردگی دیا گیا ہے۔

غانیہ نورین

مولانا طارق جمیل پاکستان کو وہ روشن نام جنھوں نے اپنی زندگی دینی تعلیمات اور خدمت خلق کے لیے واقف کردی۔

مولانا طارق جمیل 1953 کو پیدا ہوئے اور تعلیم کے حصول کے بعد مذہبی اسکالر ، مصنف اور استاد بن گئے، آپ نے گلدستہ اہل بیت کے عنوان سے ایک کتاب تصنیف کی ، مولانا فیصل آباد میں حسین گرامر اسکول کے نام سے ایک اسکول اور مدرسہ بھی چلاتے ہیں۔

جس کی مختلف شہروں میں مخلتف شاخیں ہیں، مولانا فیصل آباد میں بچوں کیلئے سیرت کا ایک منصوبہ بھی چلارہے ہیں، مولانا طارق جمیل غریب شہریوں کے طبی اخراجات اٹھاتے ہیں اور اس کے ساتھ ہی فری ایمبولینس سروس بھی مہیا کرتے ہیں۔

طارق جمیل اپنے اندازِ بیان کے باعث مشہور ہیں۔ انہوں نے تبلیغی جماعت کے ساتھ 6 براعظموں کا سفر کیا ہے۔ اُن کے مقتدین کی جانب سے اُن کے بیانات انٹرنیٹ پر مختلف ویب سائٹوں پر پیش کیے جاتے ہیں۔ اُن کی تبلیغی کوششوں کے باعث بہت سے گلوکار، اداکار اور کھلاڑی دینِ اسلام کی طرف راغب ہوئے۔

مولانا طارق جمیل نسلی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے حامی ہیں۔ مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ

لوگوں میں اختلافات ہوتے ہیں اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ ایک دوسرے کو قتل کریں، اسلام ایسی باتوں کی اجازت نہیں دیتا۔

مذہبی اسکالر کی اہمیت سے آپ کی شاندار خدمات کے اعتراف میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان نے مولانا طارق جمیل کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا ہے۔

Source:Social Media
Content: Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *