4 6 808x454

کراچی والے خبردار: سورج آگ برسانے کو ہے تیار۔۔

41 views

شہر قائدوالے ہوجائیں تیار کیونکہ کراچی میں میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے ۔

صبحین عماد

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہیں جس کے باعث زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

کراچی میں اس وقت شمال مغربی سمت سے ہوا کی رفتار 11 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے مگر دن کے وقت سمندری ہوائیں بند رہیں گی، ہوا کی سمت تبدیل ہونے سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے واضح کیا کہ کراچی میں فی الحال ہیٹ ویو کا امکان نہیں ہے تاہم گرمی کی شدت چار سے پانچ روز تک برقرار رہے گی۔

دوسری جانب نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے موسمی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والے جواد میمن نے کہا کہ آج منگل 30 مارچ کو کراچی کا درجہ حرارت 40 ڈگری تک جا سکتا ہےدرجہ حرارت سے متعلق ان کا مزید کہنا تھا کہ فیئل لائک اور اصل درجہ حرارت میں زیادہ فرق نہیں ہوگا۔ کراچی میں ہیٹ ویو کا آغاز ہوگیا ہے، تاہم 1، ،3،2 ،اپریل کو اس میں شدت آئے گی۔ جس میں درجہ حرارت کراچی کے کچھ علاقوں میں 42 تک بھی جائے گا۔ کراچی میں ویک اینڈ اس ہفتے ٹھنڈا نہیں گرم رہے گا۔

رمضان المبارک سے متعلق ان کا مزید کہنا تھا کہ اپریل میں ایک سے 2 ہیٹ ویو رمضان میں آئے گی، کیوں کہ اپریل اور مئی کراچی میں گرم مہینے ہوتے ہیں۔ فی الحال کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ اس سال امید ہے کہ کراچی میں مون سون سسٹم بہتر جائے گا۔

source : Sama News

content : Sabheen Ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *