کراچی میں پہلا ہیٹ ویو الرٹ: گرم موسم سے بچاؤ کیلئے ضروری ہدایات

کراچی میں پہلا ہیٹ ویو الرٹ: گرم موسم سے بچاؤ کیلئے ضروری ہدایات

32 views

شہرقائد میں سورج کے ہوئے مزاج تیز ، گرما گرم ہوا کے تھپڑ سے شہری ہوئے محال ، گرم موسم کے ستائے کراچی کے شہریوں کو مزید کئی دنوں تک ہیٹ ویو جھیلنا ہوگی، محکمہ موسمیات نے پہلا ہیٹ ویو جاری کردیا۔

غانیہ نورین

شہرقائد کو پاکستان کے ان شہروں میں شامل کیا جاتا ہے جہاں موسم کا کوئی مستقل مزاج نہیں ، دن میں آگ برساتا سورج تو شام میں چلتی ٹھنڈی ہوائیں اس شہر کی خصوصیات میں اضافہ کرتی ہے۔

مگر گزشتہ چند سالوں میں کراچی میں گرم موسم نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، سال 2015 شہرقائد کی تاریخ میں بدترین سال قرار دیا جاتا ہے، اس سال 100 سے زائد افراد ہیٹ ویو سے متاثر ہوکر جاں بحق ہوگئے تھے جس کے بعد سے گرم ترین موسم کراچی کی پہچان بن گیا۔

کراچی میں جون جولائی تو کیا اپریل کے آغاز سےقبل ہی سورج کے مزاج تیز ہونا شروع ہوچکے ہیں، محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں پہلا ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی والے خبردار: سورج آگ برسانے کو ہے تیار۔۔

جس میں کہا ہے کہ آج سے5اپریل تک کراچی سمیت سندھ بھرمیں شدیدگرمی ہوگی ، شہر میں سمندری ہوائیں بند ہیں اور شمال مغرب کی گرم اورخشک ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویوکی وجہ سے ہفتہ تک درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری اضافہ متوقع ہے ، مارچ میں اوسطاًدرجہ حرارت32.5ڈگری ریکارڈ کیاجاتاہے تاہم رواں سال درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرسکتا ہے۔

ڈائریکٹرجنرل محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرم اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

ضروری ہدایات

٭ شہری گرمی سے بچنے کے لیے پانی کا زیادہ استعمال کریں

٭ دن 11 سے 4 بجے تک احتیاط کریں

٭ باہر نکلتے وقت دھوپ سے بچاؤ کیلئے چشمہ استعمال کریں

٭ گرمی سے محفوظ رہنے کیلئے روزانہ غسل لیں

٭ دن میں 5 سے 6 مرتبہ ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھوئیں اور آنکھوں پر پانی ڈالیں

٭پیدل چلنے والے خواتین و حضرات چھتری کا استعمال ضرور کریں

٭ کھانے میں سبزیوں کا استعمال زیادہ کریں

٭ سادہ غذا کھائیں ، دہی، کھیرے اور پودینے کا رائتہ بھی گرمیوں میں انتہائی مفید ہوتا ہے۔

٭ موسم گرما کی سوغات تربوز ، خربوزہ ، آم ، لیچی، جامن جیسے رس دار پھلوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چاہیے۔

٭ اپنے ساتھ پانی کی بوتل ضرور رکھیں

٭ گرمیوں میں کپڑے ڈھیلے ڈھالے پہنیں

٭ گرمیوں میں گھر کی صفائی کا خاص خیال رکھیں، مچھروں، مکھیوں اور کیڑے مکوڑوں سے محفوظ رہنے کیلئے گھر میں اسپرے کروائیں

یہ بھی پڑھیں :کراچی والے ہوجائیں تیار، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

جان لیوا بیماریاں

یاد رہے کہ گرمی کی شدت سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر ضرور اپنانی چاہیئے کیونکہ گرم موسم میں کئی ایسی بیماریاں جنم لیتی ہیں جو احتیاط  نہ کرنے کے باعث انسانی صحت کیلئے جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔

موسم گرما کے امراض میں لو لگنا ،سر درد ہونا، بخار ہو جانا، پھوڑے پھنسیاں نکل آنا، بھوک کی کمی، فوڈ پوائزنگ، دست لگ جانا، گھبراہٹ کا ہونا، پیچش، ہیضہ اور یرقان شامل ہیں۔

خیال رہے کہ اس وقت پاکستان کورونا کی تیسری شدید ترین لہر کی لپیٹ میں ہےایسے میں کراچی جیسے بڑے شہر میں ہیٹ ویو  ایک بڑا چیلنج ہے جس سے نمٹنے کے لیے حکومت اور قوم دونوں کو اقدامات کرنا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی پر ابر کرم نہیں سورج کا قہر برسےگا

Source: ARY News,Samaa
Content: Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *