animals 808x454

جانوروں میں کورونا وائرس روکنے کے لیے اقدامات کیا؟؟

51 views

انسانوں کے بعد عالمی وباء سے بچاؤ کی ویکسین اب جانوروں کو بھی لگائی جائے گی یہ دعویٰ کیا ہے روس نے جہاں جنگلی جانور سمیت پالتو جانوروں کے لیے بھی کورونا ویکسین تیار کرلی گئی ہیں۔

غانیہ نورین

کورونا وائرس کی جنگ میں روس ان ممالک کی فہرست میں شامل ہیں جنھوں نے عالمی وباء سے بچاؤ کی ویکسین بنانے کا دعویٰ کیا تھا تاہم روس کی جانب سے ایک بار پھر بڑا دعویٰ سامنے آیا ہے، جس کے مطابق روس میں انسانوں کے بعد اب کورونا ویکسین جانوروں کو بھی لگے گی۔

عالمی نیوز ایجنسی کے مطابق روس میں تیار ہونے والی کارنیواک کوو کے نام سے تیار کی جانے والی ویکسین کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ کتوں، بلیوں، لومڑیوں اور دیگر جانوروں پر اس کے تجربات گذشتہ سال اکتوبر میں کیے گئے تھے اور یہ ان پر مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

زراعت کو دیکھنے والی ایجنسی روسلخوزنادزور کے نائب سربراہ کونسٹنٹین ساوینکوو نے بتایا کہ جتنے بھی جانوروں کو یہ ویکسین دی گئی ہے سو فیصد میں کورونا کے اینٹی باڈیز پیدا ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کی یہ دنیا کی سب سے پہلی اور واحد ویکسین ہے جو جانوروں میں کورونا کے وائرس کو روکے گی۔

خیال رہے کہ چینی شہر ووہان سے پھیلنے والی عالمی وباء کے پھیلاؤ سے متعلق ماہرین نے انکشاف کیا تھا کہ یہ چمگاڈر اور بلی سے پھیلا ہے تاہم اب تک اس بات پر تحقیق جاری ہے۔

Source: Urdu News
Content: Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *