پشاور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاکرز کو خوشخبری سنادی

پشاور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاکرز کو خوشخبری سنادی

31 views

پشاور ہائیکورٹ نے بڑی خبرسناتے ہوئے ٹک ٹاکر پر لگی پابندی کو ہٹادیا، عدالت نے حکم دیا کہ ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد اپلوڈ نہیں ہونا چاہیئے۔

غانیہ نورین

پشاور ہائی کورٹ میں چیف جسٹس قیصر رشید کی سربراہی میں بینچ نے سماعت کی جہاں ڈی جی پی ڈی اے, ڈائریکٹر لیگل پی ٹی اے, پی ٹی اے کے وکیل جہانزیب محسود اور درخواست گزار وکیل سارہ علی خان عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاک کو کھول دیا جائے تاہم اس پر موجود غیر اخلاقی مواد اپلوڈ نہیں ہونا چاہیے، عدالت نے ڈائریکٹر جنرل پی ٹی اے سے استفسار کیا کہ ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کے بعد اب تک غیر اخلاقی مواد ہٹانے کے حوالے سے کیا پیش رفت ہوئی ہے جس پر ڈی جی پی ٹی اے نے بتایا کہ ہم نے ٹک ٹاک انتظامیہ کے ساتھ اس مسئلے پر دوبارہ بات کی ہے۔

ڈی جی پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ جتنے بھی غیر اخلاقی اور غیر قانونی چیزیں اپلوڈ ہوگی، ان کو دیکھے گے۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاک پر پابندی سے اچانک بنے ستارے ماند پڑ گئے

چیف جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیئے کہ جب لوگوں کو پتا چل جائے گا کہ پی ٹی اے ہمارے خلاف ایکشن لے رہی ہے تو پھر وہ ایسی چیزیں اپلوڈ نہیں کرے گے۔ ٹک ٹاک کھول دیں لیکن غیر اخلاقی ویڈیوز روکنے کے لئے مزید اقدامات کریں۔

پی ٹی اے کے ڈائیکرٹر جنرل نے کہا کہ ہم نے ٹک ٹاک انتظامیہ کے ساتھ بات کی ہے کہ جو بار بار ایسا غلطی کرتے ہیں ان کو بلاک کریں۔

عدالت نے ٹک ٹاک دوبارہ کھولنے کا حکم دیتے ہوئے ڈی جی پی ٹی اے کو آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں: فحاش اور نامناسب ویڈیوز : ٹک ٹک اپلیکیشن بند کرنے کا حکم

خیال رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے11 مارچ کو پابندی لگائی تھی۔ عدالت نے حکم دیا تھا کہ ٹک ٹاک ایپ سے سب سے زیادہ نوجوان متاثر ہورہے ہیں، ٹک ٹاک کے بارے میں جو رپورٹ مل رہی ہے وہ افسوسناک ہے۔

اس سے قبل کہ گزشتہ سال اکتوبر 2020 میں بھی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) نے غیراخلاقی اور نامناسب ویڈیوز شیئر کرنے پر ٹک ٹاک پر ہمیشہ کے لیے پابندی لگادی تاہم انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن سے پابندی ختم کردی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: کیا پاکستان میں ٹک ٹاک بند ہوجائے گا؟؟ پی ٹی اے کا اہم فیصلہ

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *