عقیدہ نہیں عقیدتیں مار دیتی ہیں۔۔

عقیدہ نہیں عقیدتیں مار دیتی ہیں۔۔

107 views

کبھی کسے نے غور کیا ہے کہ یہ مزار پر جانے والے ہزاروں لوگ آخر کون ہوتے ہیں اور یہ کیوں اتنی عقیدت سے مزاروں پر جاتے ہیں چڑھاواے چڑھاتے ہیں منتیں مرادیں مانگتے ہیں وہاں گھنٹوں بیٹھ کر دعاائیں کرتے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جو عقیدہ رکھتے ہیں کہ ان کی دعائیں قبول ہوں گی

صبحین عماد

لیکن یہ کیا یہ اتنے ادب و آداب والے لوگ عقیدت مندی محبت عشق کی باتیں کرنے والے لوگ مزار کو نقصان پہنچانے اور وہاں توڑ پھوڑ کرنے میں کیسے پیش پیش ہوگئے

جی ہاں سننے میں بڑا عجیب لگ رہا ہے کہ مزار پر جانے والے یہ عقیدت مند افراد کیسے اس جگہ ہنگامہ لڑائی جھگڑا کیا کیسے مزار کا تقدس پامال کرستے ہیں یہ تو وہاں جاتے ہیں صرف امن سکون اور عبادت کی غرض سے ہیں لیکن ایسا ہوگیا جی ایسا ہی ہوا جب گزشتہ روز عالمی وبا کورونا سے احتیاط کے پیش نظر ملک بھر میں ہی مزارات پر پابندی عائد کردی گئی تھی ملک لیکن مزار پر مشتعل زائرین نے گیٹ توڑ مزار کے اندر داخل ہونےکی کوشش کی ایسی عقیدت کے مزار کے تقدس کا مزار کا بھی لحاظ بالاءے طاق رکھ کر وہ کچھ ہوا جو دیکھنے والوں کوحیران اور افسردہ کرگیا ۔

پولیس کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار کو زائرین کے لیے بند کیا گیا ہے لیکن وہاں موجود چار سو افراد میں سے ایک بھی ایسا نہ تھا جس نے یہ سوچا ہو کہ یہ پابندی بھی ان کے اپنے لیے ہی ہے پر یہ ملنگ لوگ ہیں کہاں یہ سب سوچتے ہیں

ہنگامہ آرائی کے بعد چار سو افراد کے خلاف درج مقدمے میں دفعہ 295، 427، 324، 269، 353، 148، 186، 149، 435، 504 پی پی سی شامل کی گئی ہے۔مقدمے میں ڈیوٹی اٹکاء کے دفعات بھی شامل ہیں۔

 لعل شہباز قلندر کے عرس کی تقریبات میں شرکت کےلیے پنجاب سے بڑی تعداد زائرین کی آئی ہوئی تھی ۔ مزار کے باہر پولیس کے ساتھ جھڑپ میں کچھ مظاہرین زخمی بھی ہوئے اور پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ بھی کیاگیا۔ ایس ایس پی جامشورو نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے بڑھتے کیسزکے پیش نظر 27مارچ کو صوبے بھر کے مزارات بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن شاید یہ عقیدت مند لوگ سمجھے کہ یہ پابندی صرٖف عام افراد کے لیے ہے ہم جیسے عقیدت مندوں ملنگ لوگوں کے لیے نہیں ۔

source: sama news

content : sabheen ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *