اداکارہ دیا مرزا کو حاملہ ہونے کی وجہ سے شادی کرنی پڑی ؟؟

اداکارہ دیا مرزا کو حاملہ ہونے کی وجہ سے شادی کرنی پڑی ؟؟

232 views

بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے دوسری شادی کے بعد حاملہ ہونے کی تصدیق کردی خبر سے مداح خوش اور حیران بھی ہیں

صبحین عماد

تفصیلات کے مطابق رواں سال فروری میں بھارتی صنعت کار ویبھوو ریکھی کے ساتھ دوسری شادی کرنے والی دیا مرزا حال ہی میں مالدیپ سے اپنے شوہر اور سوتیلی بیٹی کے ساتھ چھٹیاں گزار کر واپس بھارت آئی ہیں۔

Dia Mirza shares first picture with husband Vaibhav Rekhi and step-daughter  Samaira from their Maldives vacay | Hindi Movie News - Times of India

دیا مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے حاملہ ہونے کا بتایا اور اس پر بےحد خوشی کا اظہار بھی کیا۔

اداکارہ کو تصویر میں ساحل سمندر پر گلابی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے اور تصویر میں ان کے بے بی بمپ سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کا حمل 12 سے 14 ہفتوں کا ہے جس کی وجہ سے مداح تشویش کا شکار ہوگئے ہیں ۔

شادی کے محض 6 ہفتوں بعد حمل کی تصدیق کرنے اور اداکارہ کے بے بی بمپ کی وجہ سے ابتدائی طور پر یکم اپریل کو سمجھا گیا کہ اداکارہ اپریل فول منا رہی ہیں تاہم بعد ازاں لوگوں نے اداکارہ پر تنقید کرنا شروع کردی۔

Dia Mirza

اسی حوالے سے بھارتی نشریاتی اے بی پی لایئو نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ لوگوں نے اداکارہ کے بے بی بمپ کی وجہ سے انہیں نہ صرف تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ یہ دعویٰ بھی کیا کہ دراصل اداکارہ شادی سے قبل ہی حاملہ ہوگئی تھیں۔

لوگوں نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا—اسکرین شاٹ

جبکہ فری پرین جنرل نے بھی اپنی رپورٹ میں بتایا کہ وہ بھی اداکارہ نیہا دھوپیا، نینا گپتا، سری دیوی، مہیما چوہدری، ساریکا اور کنکناسین کی طرح شادی سے قبل ہی حاملہ ہوگئی تھیں۔

خیال رہے کہ دیا مرزا نے عالمی یوم محبت کے موقع پر دوسری شادی ویبھو ریکھی سے شادی کی تھی اور ان کے شوہر کی بھی یہ دوسری شادی ہے۔

source: hum news

content: sabheen ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *