برطانوی شاہی خاندان میں چھپے حیران کن راز

برطانوی شاہی خاندان میں چھپے حیران کن راز

74 views

برطانوی شاہی خاندان کا فرد یا رشتہ دار بننے کا خواب ہر کوئی دیکھتا ہے ، شاہانہ ٹھاٹ والی زندگی ، محلوں اور قلعوں والی بلند و بالا عمارت میں عیش و عشرت کی زندگی گزارنے کا تصور ہر ایک کی تمنا ہے۔

غانیہ نورین

پوری دنیا میں راج کرنے والی برطانوی شاہی خاندان کی زندگی جہاں آزاد ، پرسکون ، شاہانہ ٹھاٹ اور عیش و عشرت سے بھرپور دکھائی دیتی ہے وہیں برطانیہ کا شاہی خاندان گہرے راز اور دلچسپ حقائق سے بھر پور ہے۔

وہ کہتے ہیں نا کہ ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور۔۔۔ مگر حقیقی معنوں میں برطانوی شاہی خاندان کے اندر ایسے بہت سارے عجیب و غریب رواج ہوتے ہیں جو کہ ہم سب کو حیرت میں ڈال سکتے ہیں۔

پھولوں کا گلدستہ

شادی کے موقع پر دلہن کے ہاتھ میں موجود پھولوں کا گلدستہ ضائع نہيں کیا جاتا بلکہ وہ گلدستہ نامعلوم فوجیوں کی قبر پر رکھ دیا جاتا ہے- یہ رواج ملکہ الزبتھ دوئم کی والدہ کے وقت سے شروع ہوا تھا اور انہوں نے جنگ عظیم دوئم کے دوران ہلاک ہونے والے اپنے بھائی کی یاد میں یہ عمل کیا تھا جو کہ ایک رواج بن گیا جس کی پیروی ہر شادی شدہ جوڑے کو کرنی پڑتی ہے۔

سیاسی نظریات یا ووٹ کا اظہار

queen prime minister photo

ملکہ برطانیہ ریاست کی سربراہ ہے اور وہ وزیراعظم کو مدعو کرتی ہے مگر ووٹ کاسٹ نہیں کرسکتی ، ملکہ اور بادشاہ کے لئے انتخابات میں ووٹ ڈالنا غیر آئینی سمجھا جاتا ہے جبکہ شاہی خاندان کے ہر افراد سے بھی توقع کی جاتی ہے کہ وہ عام طور پر اپنی ذاتی سیاسی رائے کو اپنے پاس رکھیں گے ، تاکہ یہ اثر و رسوخ کے طور پر نہ دیکھا جائے۔

کھانا کھانے کے قوانین

حیران کن طور پر ملکہ کے ساتھ کھانا کھاتے وقت سب سے پہلے بولنے کیلئے ایک فارمولا موجود ہے جس کے مطابق کھانے کے پہلے مراحل میں ملکہ سب سے پہلے اپنے دائیں طرف بیٹھے شخص سے بات کرتی ہے۔

queen dining photo

جبکہ کھانے کے دوسرے کورس کے دوران ان کی بائیں جانب بیٹھا شخص ملکہ سے گفتگو کا آغاز کرتا ہے۔

بورڈ گیم مونوپولی

monopoly photo

برطانوی شاہی خاندان کا یہ اصول ، اصول سے زیادہ مذاق ہے کیونکہ شاہی خاندان کے اندر کسی کو بھی بورڈ گیم مونوپولی کھیلنے کی اجازت نہیں۔

نو آٹو گراف اور سیفلی

اگر آپ کو شاہی خاندان سے ملنے کا موقع ملے تو آپ کو دو چیزیں مل سکتی ہے ، ایک آٹو گراف دوسرا سیلفی مگر بدقسمتی سے برطانیہ کے شاہی خاندان کے اصولوں کے خلاف ہے۔

royal selfie photo

آٹوگراف دینے سے دستخط چوری ہوسکتے ہیں جبکہ سیلفیز کو بھی سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر اجازت نہیں حتیٰ کہ شہزادے پرنس بھی اس اصول کے سخت خلاف ہے۔

ڈریس کوڈ

جب شہزادوں شہزادیوں کی بات ہورہی ہے تو لوگوں کی سب سے زیادہ توجہ ان کے لباس پر ہوتی ہے، مگر اس میں بھی کوئی نا کوئی اصول چھپا ہے۔

queen elizabeth photo

جس طرح ہمارے ملک میں شادی کے موقع پر دلہا عام طور پر شیروانی پہنتے ہیں اسی طرح شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے دولہا کو اپنی شادی کے موقع پر لازمی طور پر ملٹری یونیفارم پہننا پڑتا ہے- اس لباس پر ان کے وہ تمام میڈل لگے ہوتے ہیں جو انہوں نے اپنی خدمات کے دور میں حاصل کیے ہوتے ہیں۔

عام دنوں میں شاہی خاندان ہمیشہ عوام میں معمولی لباس پہننا ہے تاہم ملکہ برطانیہ کے خوبصورت ہیٹ اور خوش رنگ لباس سے پوری دنیا واقف ہے۔

شاہی تاج

royal tiara photo

جہاں شاہی لباس کا ذکر ہوتا وہی شاہی زیورات اور ہیرے جواہرات لگے تاج کی بھی بات آتی ہے، شاہی خاندان کی خواتین کے لیے مخصوص تاج ہیں جو شام 6 بجے کے بعد اندر محل میں نہیں پہنے جاتے۔

ڈرائیونگ لائسنس

queen car photo

ملکہ برطانیہ دنیا میں واحد شخصیت ہیں جنھیں کار ڈرائیو کرنے کے لیے لائسنس کی ضرورت نہیں ہوتی ، ان کے نام پر ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جاتے ہیں جبکہ ملکہ برطانیہ بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی بھی ڈرائیو کرسکتی ہیں۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ شاہی خاندان کی زندگی ایک عام انسان کی زندگی سے قدر مخلتف ہے مگر گلیمر بھری اس خوبصورت دنیا کے بھی عجیب اور سخت ترین امتحان ہے جنھیں شاہی خاندان میں آنکھ کھولنے والا فرد ہی طے کرسکتا ہے ورنہ سابق اداکارہ میگھن مارکل اور لیڈی ڈیانا کے کہانی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔

Source:International Media
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *