سندھ میں بھی کورونا کا پھیلاؤ، صوبائی ٹرانسپورٹ بندکرنیکی سفارش

سندھ میں بھی کورونا کا پھیلاؤ، صوبائی ٹرانسپورٹ بندکرنیکی سفارش

35 views

سندھ میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سندھ حکومت حرکت میں آگئی، سندھ حکومت نے وفاق سے دو ہفتے کے لئے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی سفارش کردی۔

غانیہ نورین

جان لیوا وائرس کی تیسری لہر نے پنجاب اور خیرپختونخوا میں تباہی مچانے کے بعد سندھ کی جانب رخ کرلیا ہے، صوبہ سندھ میں کورونا کے خطرناک خطرات کو کم کرنے کیلئے صوبائی حکومت نے وفاق سے دو ہفتے کے لیے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی سفارش کردی ہے۔

نجی ٹی وی نیوز کے مطابق وزیر اعلی ہاؤس میں کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں برطانیہ سے آنے والے افراد کا گزشتہ ایک ماہ کا ریکارڈ حاصل کیا جائے گا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم لاک ڈاؤن نہیں بلکہ دو ہفتوں کے لئے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنا چاہتے ہیں، جس سے تیسری کورنا لہر رُک سکتی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم تنہا بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند نہیں کرسکتے، یہ فیصلہ قومی سطح پر ہونا چاہیے، وفاق سے درخواست کرتے ہیں کہ دو ہفتے کے لئے ٹرانسپورٹ بند کی جائے۔

مزیدپڑھیں: کورونا کی تیسری لہر : وزیر اعلی سندھ کی لاک ڈاون کی تجویز

ملک میں کورونا کی تازہ صورتحال

خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 234 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 25 ہزار 953، سندھ میں 2 لاکھ 65 ہزار 917، خیبر پختونخوا میں 89 ہزار 255، بلوچستان میں 19 ہزار 610، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 45، اسلام آباد میں 59 ہزار 401 جبکہ آزاد کشمیر میں 12 ہزار 984 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 2 لاکھ 97 ہزار 544 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 ہزار 170 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 7 ہزار 205 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 384 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 83 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہزار 613 ہوگئی۔ پنجاب میں 6 ہزار 485، سندھ میں 4 ہزار 504، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 382، اسلام آباد میں 572، بلوچستان میں 209، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 358 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

مزید پڑھیں: احتیاط : کورونا کی تیسری لہر کا بچوں پر سخت وار ۔۔

Source:Express News
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *