راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
معروف گلوکار شوکت علی بیماری کی وجہ سے خالقِ حقیقی سے جا ملے ہیں۔
صبحین عماد
تفصیلات کے مطابق شوکت علی جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ چند روز سے سی ایم ایچ لاہور میں زیرِ علاج تھے۔
گزشتہ روز شوکت علی کے صاحبزادے عمران شوکت نے عوام الناس سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کے والد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں
شوکت علی کے اہل خانہ نے تصدیق کی کہ گلوکار جاں بر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جا ملے، گلوکار کے انتقال پر موسیقی اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ان کی موت کو موسیقی کے لیے بہت بڑا نقصان قرار دیا۔
ڈاکٹرز نے شوکت علی کے جگر کی پیوندکاری کی تجویز دی تھی مگر طویل العمری اور ان کی بڑھتی بیماری کے پیش نظر ٹرانسپلانٹ کے خدشات کے پیش نظر ایسا ممکن نہیں ہوسکا۔
متحدہ ہندوستان میں حالیہ پاکستان کے صوبے پنجاب میں پیدا ہونے والے شوکت علی کا تعلق آرٹسٹ خاندان سے تھا، ان کے آباؤ و اجداد بھی فن موسیقی سمیت دیگر فنون سے وابستہ تھے۔
شوکت علی نے انتہائی کم عمری میں 1960 میں ہی گلوکاری کا آغاز زمانہ طالب علمی میں ہی کیا تھا، انہوں نے نہ صرف اس دور کے معروف فلمی گیتوں میں آواز کا جادو جگایا بلکہ انہوں نے جذبہ حب الوطنی کے گیت گانے سمیت پنجابی زبان کے مشہور گانے بھی گائے۔
ان کے مقبول نغموں میں ’ساتھیو، مجاہدو، جاگ اٹھا ہے سارا وطن، میں پتر پاکستان دا، لال میری پت رکھیو بھلا، تو ہی حق دا ولی اور تیری میری اے ازلاں دی یاری‘ سمیت دیگر گانے شامل ہیں۔
شوکت علی کو سب سے زیادہ مقبولیت ’سیف الملوک‘ گانے کی وجہ سے ملی جس کی شاعری پنجابی کے صوفی شاعری میاں محمد بخش نے لکھی تھی۔
’سیف الملوک‘ جیسے صوفی کلام کے علاوہ بھی شوکت علی نے متعدد صوفی کلام گائے اور انہوں نے قوالی بھی گائی، شوکت علی نے پاکستان کے علاوہ متعدد بیرون ممالک میں بھی پرفارمنس کی اور لوگوں کی تعریفیں بٹوریں۔
source: dawn news
content : sabheen ammad
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
Two PCB employees die of Covid-19 rava.pk/ur/2021/04/12/two-pcb-… #coronavirus #Covid_19 #pakistan #PCB #ravapk… twitter.com/i/web/status/13815…
Cheap Heat Condition: The Hidden Advantages and Disadvantages of Air Coolers rava.pk/ur/2021/04/12/cheap-he… #RoomCooler… twitter.com/i/web/status/13815…
How did the journey of the new life of the elephant "Kavan" begin? rava.pk/ur/2021/04/12/how-did-… #Kaavan #Elephant… twitter.com/i/web/status/13815…
We believe in your friendship: Jahangir Tareen and Imran Khan rava.pk/ur/2021/04/12/we-belie… #JahangirTareen #ImranKhan… twitter.com/i/web/status/13815…
Prince Philip's last rites: Prince Harry arrives in Britain rava.pk/ur/2021/04/12/prince-p… #PrincePhilip #PrinceHarry… twitter.com/i/web/status/13815…
Your email address will not be published. Required fields are marked *