نائب سربراہ پاک فضائیہ کا کثیر ملکی  ”ایسز میٹ 1-2021پر اطمینان کا اظہار

نائب سربراہ پاک فضائیہ کا کثیر ملکی ”ایسز میٹ 1-2021پر اطمینان کا اظہار

11 views

ائیر مارشل سید نعمان علی، نائب سربراہ پاک فضائیہ، کا کثیر ملکی عسکری مشق ”ایسز میٹ 1-2021“ کا جائزہ 

تفصیلات کے مطابق ائیر کموڈور احسن یوسف، کمانڈنٹ ائیر پاور سنٹر آف ایکسی لینس، نے نائب سربراہ پاک فضائیہ کو مشقوں کی نمایاں خصوصیات، جن کا مقصد باہمی اشتراک کو فروغ دینا اور حقیقت سے قریب تر ماحول میں تربیت کی فراہمی ہے، ے بارے میں  تفصیلی بریفنگ دی۔

مزید پڑھیں : پاک فضائیہ کثیر ملکی عسکری مشق ”ایسز میٹ 1-2021“ کامیابی سے جاری

نائب سربراہ پاک فضائیہ نے مشقوں میں حصہ لینے والے یونٹس کی عسکری تیاری اور مشقوں کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔ میجر جنرل عید بن باراک العُطیبی، کمانڈر شاہ عبدالعزیز ائیر بیس بھی دیگر عسکری مہمانانِ گرامی کے ساتھ اس موقع پر موجود تھے۔

واضح رہے کہ ایسز میٹ 1-2021 کا بنیادی مقصد شریک فضائی افواج کے مابین تجربات کے تبادلے کے ساتھ ساتھ حقیقت سے قریب تر ماحول میں تربیت کی فراہمی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *