راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
ہر گزرتے دن کے ساتھ جیاں دنہا بھر مین ہی کورونا کیسسز میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے ونہی بھارتی شوبز انڈسٹری بولی وڈ میں بھی کورونا تیزی سے پھیلتا جارہا ہے ۔
صبحین عماد
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں بولی وڈ کی مشہور اداکار عالیہ بھٹ اور اس سے قبل اداکار رنویر کپور نے بھی اپنے کورونو ٹیست مثبت آنے کی خبر جاری کی تھی ،28سالہ اداکارہ نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خود کو فوری طور پر گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
عالیہ بھٹ نے مزید کہا کہ وہ ڈاکٹر کی ہدایت کردہ تمام احتیاطی تدابیر پرعمل کررہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے ان کے لیے فکر مندی ظاہر کرنے والے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور تمام لوگوں کو محفوظ رہنے اور خود کا خیال رکھنے کی تاکید کی۔
اور اب خبر سامنے آءی ہے کہ بالی ووڈ سپراسٹار اکشے کمار نے ٹوئٹر پر اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے لکھا میں آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں آج صبح میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ جس کے بعد تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے میں نے خود کو فوری طور پر آئسو لیٹ (الگ تھلگ) کرلیا ہے۔
— Akshay Kumar (@akshaykumar) April 4, 2021
اکشے کمار نے بتایا کہ انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے اور تمام ضروری طبی امداد بھی لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ان تمام لوگوں سے اپنا کورونا ٹیسٹ کروانے کی درخواست کی جو ان کے رابطے میں آئے تھے اور انہیں اپنا خیال رکھنے کی ہدایت کی۔ اکشے کمار نے بتایا کہ وہ جلد ایکشن میں واپس آئیں گے یکن اب خبر سامنے آرہی ہےآج انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
بالی ووڈ اداکار نے ٹوئٹر پر کہا کہ آپ سب کی دعاؤں کا شکریہ، میں ٹھیک ہوں تاہم احتیاطی طور پر میں اسپتال میں داخل ہوگیا ہوں، میں بہت جلد واپس آؤں گا، آپ سب اپنا خیال رکھیے گا
— Akshay Kumar (@akshaykumar) April 5, 2021
دوسری جانب انڈین ایسکپریس کی رپورٹ کے مطابق کے مطابق گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے اداکار میں کورونا وائرس کی تشخیص کی تصدیق کی۔
سنیتا آہوجا حال ہی میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئی تھیں، انہوں نے بتایا کہ ‘ہمیں آج (4 اپریل کو) ہی رپورٹ موصول ہوئی اور گووندا کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
نہوں نے بتایا کہ ‘گووندا ٹھیک ہیں، ان میں وائرس کی کم علامات ظاہر ہوئی ہیں اور وہ اس وقت گھر میں قرنطینہ میں ہیں۔سنیتا آہوجا نے مزید کہا کہ ‘گووندا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ہم سب نے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا اور عملے سمیت گھر میں موجود تمام افراد کے نتائج منفی آئے’۔
گووندا کے ترجمان نے کہا کہ ‘بے انتہا احتیاط کے باوجود بدقسمتی سے گووندا آہوجا کا کووڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے
خیال رہے کہ 31مارچ کو بھارتی موسیقار و گلوکار بپی کہری کو کورونا وائرس کی علامات کی تشخیص کے بعد ممبئی کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ان دنوں عامر خان، پریش راول، کارتک آیان، نکی تمبولی، فاطمہ ثنا شیخ بھی کورونا کا شکار ہونے کے بعد قرنطینہ میں ہیں۔
علاوہ ازیں ان سے قبل اداکار رنبیر کپور، نیتو کپور، ورون دھون، راکول پریت سنگھ، امیتابھ بچن، ایشوریا رائے، ابھیشیک بچن، ارجن کپور اور ملائیکا اروڑا بھی کورونا کا شکار ہوئے تھے۔
source: express news
content : sabheen ammad
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
Two PCB employees die of Covid-19 rava.pk/ur/2021/04/12/two-pcb-… #coronavirus #Covid_19 #pakistan #PCB #ravapk… twitter.com/i/web/status/13815…
Cheap Heat Condition: The Hidden Advantages and Disadvantages of Air Coolers rava.pk/ur/2021/04/12/cheap-he… #RoomCooler… twitter.com/i/web/status/13815…
How did the journey of the new life of the elephant "Kavan" begin? rava.pk/ur/2021/04/12/how-did-… #Kaavan #Elephant… twitter.com/i/web/status/13815…
We believe in your friendship: Jahangir Tareen and Imran Khan rava.pk/ur/2021/04/12/we-belie… #JahangirTareen #ImranKhan… twitter.com/i/web/status/13815…
Prince Philip's last rites: Prince Harry arrives in Britain rava.pk/ur/2021/04/12/prince-p… #PrincePhilip #PrinceHarry… twitter.com/i/web/status/13815…
Your email address will not be published. Required fields are marked *