نجی ایئر لائن کےطیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ ،اسد عمر بھی سوار تھے۔۔

نجی ایئر لائن کےطیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ ،اسد عمر بھی سوار تھے۔۔

166 views

کراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ایئرلائن کی پرواز نے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ۔ پرواز میں وفاقی اسد عمر بھی سوار تھے۔

صبحین عماد

ذرائع کے مطابق پرواز کراچی سے 12 بج کر30 منٹ پر اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئی تھی۔ پرواز نے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی رکن سندھ اسمبلی سدرہ عمران کا کہنا ہے کہ جہاز میں وفاقی وزیر اسد عمر بھی موجود تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پرواز نے تکنیکی خرابی کے باعث کراچی ایئر پورٹ پرلینڈنگ کی۔ اسد عمر خیریت سے ہیں اور متبادل فلائٹ سے روانہ ہو رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 19 مارچ کو قومی ایئر لائن پی آئی اے کا طیارہ پی کے 306 نواب شاہ کے قریب آسمانی بجلی کی زد میں آگیا تھا لیکن خوش قسمتی سے کسی بھی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔

source: Hum News

content : Sabheen Ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *