مشہور ٹک ٹاکر کنول آفتاب کی شادی ۔۔تصاویر وائرل ۔۔

مشہور ٹک ٹاکر کنول آفتاب کی شادی ۔۔تصاویر وائرل ۔۔

233 views

پاکستان میں مشہور ٹک ٹاکرز کے نام ایسے بھی ہیں جنہیں سب ہی جانتے اور پہچہانتے ہیں کچھ نمایاں نام اور جوڑیاں ایسی بھی ہیں جنہیں اکثر لوگ ایک ساتھ ہمیشہ دیکھنے کے خواہشمند رہتے تھے ۔

صبحین عماد

جنت مرزا کے بعد پاکستان کی دوسری ٹاپ ٹک ٹاک اسٹار کنول آفتاب اور معروف ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر بھی رشتۂ ازدواج میں بندھ گئے ہیں

Couple Pictures Of Zulqarnain Sikandar And Kanwal Aftab | Reviewit.pk

سوشل میڈیا پر کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کی نکاح کی تصویریں وائرل ہورہی ہیں جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور ٹک ٹاکر جوڑی کو زندگی کے اس نئے سفر پر دعائیں دی جارہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MHF Magazine 🇵🇰 (@mhf.magazine)

ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے نکاح سے منسک ویڈیو بھی انسٹاگرام اسٹوری پر لگا دی ہے۔

جبکہ ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر نے بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نکاح کے کارڈ کی تصویر پوسٹ کی ہے۔

جبکہ کنول آفتاب نے اپنی مایوں اور مہندی کی تقریب کی تصاویر بھی اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی سٹوری میں شیئر کر دیں تھیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنول آفتاب پیلے رنگ کے روایتی مایوں کے لباس میں ملبوس ہیں۔

ان کے دونوں ہاتھوں میں ٹک ٹاک اسٹار ذوالقرنین سکندر کے نام کی مہندی لگی ہوئی ہے۔انہوں نے اپنی مہندی کی تقریب کی تصویریں اور ویڈیوز بھی انسٹا اسٹوری میں شیئر کیں۔

Image

واضح رہے کہ کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر قریبی دوست ہونے کے ساتھ ہی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کے مقبول ترین ٹک ٹاکرز بھی ہیں۔ ٹک ٹاک ماڈل کنول آفتاب کے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 12 اعشاریہ 1 ملین فالوورز ہیں جبکہ ذوالقرنین سکندر کے ٹک ٹاک فالوورز کی تعداد 11 اعشایہ 6 ملین ہے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والی کنول آفتاب صرف ایک ٹک ٹاک سٹار ہی نہیں بلکہ وہ گزشتہ کچھ سالوں سے ایک نجی ویب چینل پر میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دے رہی ہیں۔

source : instgram and city42

 content: sabheen ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *