ڈیٹا ہیکنگ: اپنا فیس بک اکاؤنٹ کس طرح محفوظ کریں؟؟؟

ڈیٹا ہیکنگ: اپنا فیس بک اکاؤنٹ کس طرح محفوظ کریں؟؟؟

131 views

فیس بک کے 50 کروڑ سے زائد صارفین کی معلومات ایک آن لائن ہیکنگ فورم پر شائع کردی گئی جس کے بعد صارفین نے فیس بک کی پراوئزی پالیسی پر سوال کھڑے کرنے شروع کردیئے ہیں۔

غانیہ نورین

سماجی رابطے کی ویب سائٹس میں فیس بک کو مقبول ترین ویب سائٹس میں شامل کیا جاتا ہے ، اس وقت دنیا کی نصف آبادی فیس بک کی سروس کو استعمال کررہی ہے۔

تاہم گزشتہ چند سالوں میں صارفین کے ڈیٹا لیک ہونے کے واقعات کے باعث  فیس بک انتظامیہ شدید تنقید کی زد میں ہے، حال ہی میں ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ فیس بک کے پچاس کروڑ سے زائد صارفین کا ڈیٹا انٹرنیٹ پرلیک ہوگیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق نامعلوم ہیکرز انٹرنیٹ پر 106 ممالک سے تعلق رکھنے والے 53 کروڑ تیس لاکھ سے زائد فیس بک صارفین کا ذاتی ڈیٹا شیئر کردیا۔ ہیکرز نے صارفین کے فون نمبر، تصاویر اور دیگر ذاتی معلومات انٹرنیٹ پر شیئر کی ہیں۔

ٹیکنالوجی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہیکرز فیس بک صارفین کے نام، لوکیشن، ای میل اور ذاتی معلومات کو استعمال کر کے جعلی اکاؤنٹس بنا کر فراڈ کرسکتے یا صارفین کو کسی بھی وجہ سے مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔

ہیکرز کے نشانے پر آنے والے صارفین میں سے 3 کروڑ 20 لاکھ کا تعلق امریکا ہے سے جبکہ ایک کروڑ برطانوی اور 60 لاکھ بھارتی بھی اس کی زد میں آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہیکرز کی جانب سے فیس بک صارفین کے خفیہ کوڈ، پاسورڈ تبدیلی کیلئے درکار معلومات بھی جاری کی گئی ہیں۔

فیس بک میں صارفین کے ڈیٹا لیک ہونے والے واقعات کو دیکھتے ہوئے چند طریقہ کار کو اپنا کر ہم اپنے اکاؤنٹ کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔

غیر استعمال شدہ براؤزرز اور ایپلی کیشنز 

ایسا کمپیوٹر یا ڈیوائسز سے فوری طور پر لاگ آؤٹ ہوجائیں جسے آپ نے طویل عرصے تک استعمال نہیں کیا یا آپ انہیں بھول چکے ہیں ۔

 پاس ورڈ محفوظ بنائیں

 اپنے فیس بک کا پاس ورڈ کسی دوسری جگہ کبھی استعمال نہ کیجئے اور کبھی پاس ورڈ کسی اور کو نہ دیجئے۔ اپنے نام یا عام الفاظ کو پاسورڈ کے طور پر استعمال کرنے سے گریز کریں ۔

پاسورڈ مختلف انگلش کے بڑے چھوٹے حروف، ڈیجیٹس اور اسپیشل کریکٹر زپر مشتمل ہونا چاہئے اور پاس ورڈ کی لینتھ کم از کم 10 الفاظ رکھیں۔

 اضافی سیکورٹی فیچرز استعمال کیجئے

اپنے اکاؤنٹ میں اضافی سیکورٹی حاصل کرنے کے لئے سب سے بہترین طریقہ دو طرفہ تصدیقی عمل ہے۔ ۔فیس بک کی جانب سے لاگ ان کا عمل مکمل کرنے کے لئے اسپیشل کوڈ کے ساتھ ایک نوٹیفکیشن یا ای میل بھیجی جائے گی ۔

فیس بک اکاؤنٹ سے منسلک ایپلی کیشنز کا جائزہ لیجئےاگر آپ اپنے فیس بک اکاؤنٹ کے ساتھ ایپلی کیشنز سے لاگ آن کرنے کا آپشن استعمال کرتے ہیں تو آپ ان ایپلی کیشنز کا ترتیب وار جائزہ لیجئے جن سے آپ منسلک ہیں۔

اس سے آپ کو ان بااعتماد اور زیر استعمال ایپلی کیشنز سے اپنا فیس بک اکاؤنٹ منسلک رکھنے میں باقاعدہ مدد ملے گی ۔

ایکٹویٹی کی تفصیلات 

آپکی ایکٹویٹی لاگ میں فیس بک کی تمام سرگرمیاں تاریخ کے ساتھ موجود ہیں جو آپ سرانجام دے چکے ہیں۔ ان میں وہ پوسٹس بھی شامل ہیں جہاں آپ لائک کرچکے ہیں، کمنٹ کرچکے ہیں۔

 فرینڈ ریکویسٹ قبول کرچکے ہیں، چیک ان رچکے ہیں ، یا تصاویر میں آپ کو ٹیگ کئے جانے جیسی سرگرمیاں شامل ہیں۔

Source:ARY News
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *