راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
یورپی ممالک کے بعد بھارت میں بھی کورونا وائرس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، ایک دن میں وائرس سے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی۔
غانیہ نورین
رواں سال مارچ میں کورونا وائرس کی نئی لہر نے پوری دنیا میں ایک بار پھر اپنا قبضہ جمالیا ہے، یورپی ممالک سمیت پاکستان اور بھارت میں بھی جان لیوا وباء نے اپنے شکار تیز کرلیے ہیں۔
دنیا بھر میں جہاں کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے تو دوسری طرف کئی ممالک مکمل اور جزوی لاک ڈاؤن کی حکمت عملی اپنا رہے ہیں۔
پڑوسی ملک بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے ایک لاکھ سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں جو گذشتہ سال وبا کے پھوٹنے کے بعد سے اب تک ایک دن میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی وباء نے خطرے کی گھنٹی بجادی،ملک میں تیسری لہر کی تباہ کاریاں
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارتی کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا انفیکشن کے 1،03،558 متاثرین سامنے آئے ہیں۔
حالیہ مہینوں میں کورونا متاثرین کے اعداد و شمار میں کمی کے بعد اب تک کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔ وزارت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی وجہ سے 478 اموات ہوئیں۔
اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا انفیکشن کے کل متاثرین بڑھ کر 1،25،89،067 ہوچکے ہیں جبکہ ملک میں اب اموات کی کل تعداد 1،65،101 ہوگئی ہے۔ ملک میں اب متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1.24 ملین ہوگئی ہے،اس وقت کورونا سے اموات کی تعداد بڑھ کر اب 1،64،623 ہوگئی ہے۔
حکومت کے مطابق مہراشٹرا، چھتیس گڑھ، کرناٹک اور پنجاب میں کل انفیکشن کا 76.41 فیصد بتایا گیا ہے، مہاراشٹر میں کورونا انفیکشن کے زیادہ تر متاثرین رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہاں ایک دن میں انفیکشن کے 57،074 متاثرین سامنے آئے ہیں۔
دوسری طرف چھتیس گڑھ میں ایک دن میں 5818، پنجاب میں 2686، کرناٹک میں 4373 اور تمل ناڈو میں ایک دن میں انفیکشن کے 3446 متاثرین سامنے آئے ہیں۔
مزید پڑھیں: احتیاط : کورونا کی تیسری لہر کا بچوں پر سخت وار ۔۔
خیال رہے کہ جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی سطح پر اس وقت کورونا وائرس کے کل مصدقہ متاثرین کی تعداد 13 کروڑ سے زیادہ ہے جبکہ اس عالمی وبا سے 28 لاکھ سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔
سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ ہے جہاں کووڈ 19 کے تقریباً تین کروڑ سے زیادہ متاثرین ہیں جبکہ ساڑھے پانچ لاکھ سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔
Source:BBC
Content:Ghania Naureen
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
UK adds Pakistan to 21 high risk states list rava.pk/ur/2021/04/12/uk-adds-… #UK #Pakistan #FATF #MoneyLaundering… twitter.com/i/web/status/13814…
The Queen's husband, Prince Philip, has died rava.pk/ur/2021/04/09/the-quee… #QueenElizabethII #PrincePhilip… twitter.com/i/web/status/13804…
New Zealand PM Jacinda Ardern bans entry of Indian travellers due to COVID-19 surge rava.pk/ur/2021/04/09/new-zeal…… twitter.com/i/web/status/13804…
Withdraw your statement, otherwise you are not my Prime Minister, Amna Ilyas gets angry with Imran Khan… twitter.com/i/web/status/13804…
Trailer of Fawad Alam's film "Khudkush Mohabbat" takes the internet by storm! rava.pk/ur/2021/04/09/trailer-… #FawadAlam… twitter.com/i/web/status/13804…
Your email address will not be published. Required fields are marked *