راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
ماہ رمضان المبارک سے قبل سعودی انتظامیہ نے غلاف کعبہ کی چمک دمک برقراررکھنے کے لیے مرمت اور دیکھ بھال کا کام شروع کردیا ہے۔
غانیہ نورین
رمضان المبارک سے قبل غلاف کعبہ کی 5روزہ صفائی اور مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے، درجنوں ماہر کاریگر غلاف کعبہ کی صفائی میں شرکت کر رہے ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق غلاف کعبہ کی مرمت کے حوالے سے ضروری سرگرمیوںکے لیے 14 ماہرین مقرر کیے گئے ہیں۔ ان کی نگرانی ایک کوالٹی کنٹرولر کرہا ہے۔ اس کے علاوہ شاہ عبدالعزیز غلاف کعبہ کمپلیکس کے طبی ماہرین اور پیشہ ور افراد بھی شامل ہیں۔
غلاف کعبہ کی مرمت غلاف کے کپڑے کو ڈھیلا کرنے، اس کے کناروں اور اطراف کو مضبوط کرنے، سنہری شاذوران سے نیچے سیاہ کپڑے کو غلاف کے ساتھ جوڑنے، حجر اسود کی طرف کے غلاف کے حصے کو تبدیل کرنے، رکن یمانی کی طرف کے غلاف کعبہ و سنہری اور چاندی سے تیار کردہ دھاگے سے ہاتھوں سے سلائی کرنے کے اقدامات پر مشتمل ہوتی ہے۔
غلاف کعبہ کے کپڑے کو گرد سے پاک کرنے کے ساتھ ساتھ غلاف کعبہ کی دیکھ بحال چوبیس گھنٹے کے حساب سے جاری رہتی ہے۔
اس سال غلاف کعبہ کی مرمت کا کام ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب کرونا کی وبا کے اثرات موجود ہیں۔
وبا کے پیش نظر غلاف کعبہ کی مرمت کا کام بھی طبی ماہرین کی موجودگی میں ہو رہا ہے۔ غلاف کعبہ کی مرمت میں حصہ لینے والے تمام کارکن سماجی دوری پر عمل کرنے کے ساتھ چہروں کو ماسک سے ڈھانپنے اور سینی ٹائزر کا استعمال کرتے ہیں۔
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
UK adds Pakistan to 21 high risk states list rava.pk/ur/2021/04/12/uk-adds-… #UK #Pakistan #FATF #MoneyLaundering… twitter.com/i/web/status/13814…
The Queen's husband, Prince Philip, has died rava.pk/ur/2021/04/09/the-quee… #QueenElizabethII #PrincePhilip… twitter.com/i/web/status/13804…
New Zealand PM Jacinda Ardern bans entry of Indian travellers due to COVID-19 surge rava.pk/ur/2021/04/09/new-zeal…… twitter.com/i/web/status/13804…
Withdraw your statement, otherwise you are not my Prime Minister, Amna Ilyas gets angry with Imran Khan… twitter.com/i/web/status/13804…
Trailer of Fawad Alam's film "Khudkush Mohabbat" takes the internet by storm! rava.pk/ur/2021/04/09/trailer-… #FawadAlam… twitter.com/i/web/status/13804…
Your email address will not be published. Required fields are marked *