پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی ’پاوری‘ توبنتی ہے

پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی ’پاوری‘ توبنتی ہے

63 views

سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک اور پاوری وڈیو نے سب کو اپنا دیوانہ بنادیا ہے ۔ اس وٖڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم بھی مشہور زمانہ پاوری کررہی ہے اور ان کی باوری بنتی بھی ہے ۔

فہمیدہ یوسفی

کہتے ہیں اگر ادارے مضبوط ہوں تو کیا نہیں حاصل کیا جاسکتا چاہے راہ میں کتنی مشکلات آجائیں اگر ایک بار یقین مستحکم ہو اور عزم بھرپور تو معذوری بھی درمیان میں نہیں آسکتی اس کا منہ بولتا ثبوت پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم ہے جس نے بنگلہ دیش میں ٹرائنگولر بلائنڈ کرکٹ سیریز جیت لی ہے اور یہ جیت اس لیے بھی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ پاکستانی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو 58رنز سےشکست دی ۔ پاکستان کے 186 رنزکے تعاقب میں بھارتی ٹیم 9 وکٹ پر127 رنز بناسکی۔

ٹرائنگولر بلائنڈ کرکٹ سیریز میں پاکستان ٹیم کی شاندار فتح کو سراہتے ہوۓ ٹوئٹر پرسینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ بھارت کو شکست دینے پر بلائنڈ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

جبکہ پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھی اپنی فتح کا جشن منایا اور پاوری ٹرینڈ میں شامل ہوکر کہا کہ یہ میں ہوں، یہ میری ٹیم ہے اور بھارت کو شکست دینے کے بعد ہم پاوری کررہے ہیں۔

پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی پاوری میں سوشل میڈیا صارفین بھی شامل ہوکر ٹیم کی شاندار فتح پر مبارک باد پیش کررہے ہیں ۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *