وزیراعظم صاحب آپ ہمیں گھبرانے کی اجازت دے دیں

وزیراعظم صاحب آپ ہمیں گھبرانے کی اجازت دے دیں

121 views

وزیر اعظم پاکستان عمران خان ہمیشہ ہی خبروں میں رہے ہیں چاہے وہ کھیل کا میدان ہو یا پھر سیاست کا کپتان صاحب نگاہوں کا مرکز رہے ۔ ان کے بولے جانے والے جملے زبان زد عام ہیں ۔

فہمیدہ یوسفی

لانگ مارچ کے دوران ان کا مشہور زمانہ جملہ میں کسی کو نہیں چھوڑونگا جبکہ وزیر اعظم بننے کے بعد ان کا اپوزیشن کے لیے یہ بیان میں ان کو

این آر و نہیں دونگا یا پھر دیکھیں حامد بھی بہت مشہور ہے۔

جبکہ خان صاحب کہ بولے جانے والے جملے سوشل میڈٖیا پر بھی اکثر ٹرینڈ کرتے ہیں ۔ عمران خان کا سب سے زیادہ بولے جانا والا  مشہور ترین جملہ ہے سب سے پہلے آپ نے گھبرانا نہیں ہے ان کے  معتقدین ہوں یا پھر ناقدین یہ جملہ ضرور استعمال کرتے ہیں، جبکہ یہ عوام میں بھی بولے جانا والا سب سے مشہور جملہ ہے ۔

راوا اسپیشل: براڈ شیٹ کمیشن رپورٹ پبلک پرانے کھاتے کھلنے والے ہیں

اتوار کے روز ایک بار پھر وزیراعظم عمران خان نے عوام سے ٹیلیفون پر براہ راست 11 بجے سے لیکر 2 بجے تک بات چیت کی اور ان کے پوچھے جانے والے تلخ اور شیریں سوالات کے مفصل جوابات دیے۔ وزیراعظم عمران خان کی عوام سے ٹیلیفون پر گفتگو کی براہ راست کوریج تمام ٹی وی چینلز پر نشر کی گئی۔

اسی بات چیت کے دوران اسلام آباد سے امبرین قیوم نامی خاتون نے سوال کیا ان کا کہنا تھا کہ ’ وہ ہاؤس وائف ہیں اور ان کے شوہر پرائیویٹ جاب کرتے ہیں، اور وہ مہنگائی کے بارے میں بات کرنا چاہتی ہیں ‘۔

امبرین قیوم نے وزیر اعظم سے سوال پوچھا ’مہنگائی دن بدن بڑھتی جارہی ہے اور گزارا مشکل ہورہا ہے، ہم بچوں کے اسکول کی فیس دیں یا گھر کا خرچہ چلائیں؟

جبکہ مزید کہا کہ ’اب تو ڈالر کی قیمت بھی کم ہوگئی ہے اور روپے کی قدر مستحکم ہوگئی ہے، اب تو رمضان المبارک بھی آرہا ہے اور بنیادی اشیاء کی قیمتیں بالکل کم نہیں ہورہی ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کی کہانی: استعفوں سے شروع ،استعفوں پر ختم

ساتھ ہی امبرین نے اپنے سوال کے آخر میں کہا کہ ’خدارا اپنا وعدہ پورا کریں اور مہنگائی کو کنٹرول کریں، اگر یہ نہیں ہوسکتا ہے کہ جو آپ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ آپ کو گھبرانا نہیں ہے تو پھر آپ ہمیں گھبرانے کی اجازت دے دیں‘۔

گھبرانا نہیں سن کر وزیراعظم بھی مسکراۓ بنا نہ رہ سکے اور انہوں نے امبرین کو مفصل جواب دیا۔

وزیر اعظم صاحب امبرین تو خوش قسمت تھیں کہ ان کی کال پر آپ سے بات ہوگئی اور انہوں نے پوچھ لیا تاہم کورونا کا عفریت اور دن بدن بڑھتی مہنگائی دو وقت کی روٹی بھی پورا کرنا ناممکن ہوتا جارہا ہے۔

تو پھر قوم کیسے نہ پریشان ہو کیسے نہ گھبراۓ تو بس خان صاحب اجازت دے دیں کہ اب ہم گھبرالیں ۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *