راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
شہرِ قائد سے نکل کر پہلے مملکتِ خداداد پاکستان اور پھر دنیا بھر میں شہرت کے جھنڈے گاڑنے والے حاجی غلام فرید صابری قوال کی 27ویں برسی آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں منائی جارہی ہے۔
صبحین عماد
غلام فرید صابری نہ صرف پاکستان کے مقبول ترین قوال ہیں بلکہ دنیا بھر میں قوالی کے کروڑوں چاہنے والوں کے دلوں کی دھڑکن تھے
عنایت حسین صابری کے گھر میں آنکھ کھولنے والے غلام فرید صابری نے بھر دو جھولی مری یامحمد ﷺ سے فقید المثال شہرت پائی جبکہ ان کی متعدد قوالیاں آج بھی زباں زدِ عام و خاص ہیں۔
صرف 11 سال کی عمر میں غلام فرید صابری نے گلوکاری میں اتنا ملکہ حاصل کر لیا تھا کہ انہیں پہلی پرفارمنس کی دعوت دی گئی۔ انہیں قوالی اور صوفیانہ کلام کے ساتھ ساتھ غزل گائیکی پر بھی ایک خاص دسترس حاصل تھی۔
غلام فرید صابری اپنے چھوٹے بھائی مقبول صابری کے ساتھ قوالی گایا کرتے تھے۔ جب اس جوڑی کی بے مثال قوالیوں کے نت نئے البمز مارکیٹ میں دستیاب ہونے لگے تو عوام انہیں سنتے ہی جھوم اٹھے اور ان کو حاصل ہونے والی ملک گیر شہرت بہت جلد عالمگیر شہرت میں بدل گئی۔
سن 1930ء میں پیدا ہونے والے غلام فرید صابری کا انتقال 64 برس کی عمر میں 1994ء میں ہوا۔5 اپریل 1994ء کو غلام فرید صابری دل کا دورہ پڑنے کے باعث اپنے بھائی مقبول صابری سمیت ہر مداح کو سوگوار چھوڑ کر اِس دنیا سے رخصت ہو گئے۔
آج بھی غلام فرید صابری کو تاجدارِ حرم، میرا کوئی نہیں ہے تیرے سوا اور بلغ العلیٰ بکمالہٖ سمیت متعدد مقبول قوالیوں کے باعث یاد کیاجاتا ہے۔ ان کی وفات سے قوالی کی دنیا میں جو خلاء پیدا ہوا ہے، آج تک پر نہیں ہوسکا۔
source: neo news
content : sabheen ammad
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
Two PCB employees die of Covid-19 rava.pk/ur/2021/04/12/two-pcb-… #coronavirus #Covid_19 #pakistan #PCB #ravapk… twitter.com/i/web/status/13815…
Cheap Heat Condition: The Hidden Advantages and Disadvantages of Air Coolers rava.pk/ur/2021/04/12/cheap-he… #RoomCooler… twitter.com/i/web/status/13815…
How did the journey of the new life of the elephant "Kavan" begin? rava.pk/ur/2021/04/12/how-did-… #Kaavan #Elephant… twitter.com/i/web/status/13815…
We believe in your friendship: Jahangir Tareen and Imran Khan rava.pk/ur/2021/04/12/we-belie… #JahangirTareen #ImranKhan… twitter.com/i/web/status/13815…
Prince Philip's last rites: Prince Harry arrives in Britain rava.pk/ur/2021/04/12/prince-p… #PrincePhilip #PrinceHarry… twitter.com/i/web/status/13815…
Your email address will not be published. Required fields are marked *